in

ہالے وی میں چور آں۔۔۔۔۔؟؟؟ پرانے زمانے کا ایک چور کسی گھر میں چوری کے لیے گھسا تو وہاں اسکے ساتھ کیا واردات ہو گئی کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہوا ؟ دلچسپ تحریر

ہالے وی میں چور آں۔۔۔۔۔؟؟؟ پرانے زمانے کا ایک چور کسی گھر میں چوری کے لیے گھسا تو وہاں اسکے ساتھ کیا واردات ہو گئی کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہوا ؟ دلچسپ تحریر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پُرانے دور کی ایک خوبصورتی یہ بھی تھی کہ تب چور ہوتے تھے، لٹیرے نہیں ہوتے تھے۔لوٹ کی وارداتیں نہیں ہوتی تھیں۔ کبھی کبھی کہیں چوری ہوجاتی تھی۔چوری کرنا بھی آسان نہیں تھا۔ کئی چور مشکلات سے تنگ آ کر تو کئی چوری کرنے سے توبہ کر لیتے تھ

بس تھوڑی بہت ہیرا پھیری کرتے رہتے تھے۔کبھی کبھی اُن کے اپنے ساتھ بھی ہیرا پھیری ہوجاتی تھی۔ ایک چور کہیں چوری کے لئے گیا۔کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ جب رات گہری ہو گئی تو دیوار پھلانگی۔ ایک گھر میں داخل ہو گیا۔ گھر کا مالک اکیلا تھا۔

صحن میں گہری نیند سو رہا تھا۔ چور نے سر سے پگڑی اُتاری اورزمین پر بچھا کر ایک کمرے کے اندر چلا گیا۔ ارادہ تھا، جو چیز آسانی سے ہاتھ لگے،وہ اُٹھا لے اور پگڑی سے گٹھری کا کام لے۔ تھوڑا سامان اُٹھا کرجب آیا تو پگڑی غائب تھی۔ اِدھر اُدھر دیکھا۔

اپنی قمیض اُتاری۔ سامان قمیض کے اُوپر رکھا۔ خود دوسرے کمرے میں چلا گیا۔ صاحبِ خانہ بدستور گہری نیند میں تھے۔دوسرے کمرے سے سامان اُٹھایا۔ واپس آیا۔ سامان موجود تھا قمیض مگر غائب تھی۔پریشان ہوا دھوتی اُتار کر نیچے رکھی

اور باقی گھر سے سامان اٹھانے چلا گیا۔ کچھ سامان اُٹھا کر آیا تو صاحبِ خانہ نے یکدم پوری قوت سے پکڑ لیا۔ مضبوطی سے جکڑ لیا اورشور مچانا شروع  کر دیا ”چور“، ”چور“، ”چور“۔

کپڑوں سے محروم بے بس آدمی نے حیرت سے گھر کے مالک کی طرف دیکھا۔ اپنے بے لباس بدن پرہاتھ پھیرا۔ نہایت معصومیت سے سوال کیا ”ابھی بھی میں چورہوں؟“۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 ہزار کی شرط۔۔۔کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی، اداکارہ منہ دیکھتی رہ گئیں

مری کے نجی ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3بچے اور ان کی ماں شدید زخمی