in

5 ہزار کی شرط۔۔۔کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی، اداکارہ منہ دیکھتی رہ گئیں

5 ہزار کی شرط۔۔۔کبریٰ خان کے دوست نے ایسی حرکت کردی، اداکارہ منہ دیکھتی رہ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک)پانچ ہزار روپے کی شرط پر کبریٰ خان کے دوست نے

ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ اس کا منہ دیکھتی رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور ان کا دوست میز کے سامنے بیٹھے ہیں ،اداکارہ کا دوست کہتا ہے کہ میز پر رکھے 5 ہزار روپے تمہارے ہو سکتے ہیں بس تمہیں کیا کرنا ہے جو میں کہہ رہا ہوں تم نے وہ دہرانا ہے،

اگرتم نے صحیح طرح سے کر لیا تو یہ پانچ ہزار روپے تمہارے، اگر نہ کیا تو یہ پانچ ہزار روپے میں واپس لے لوں گا۔جس پر کبریٰ خان کھلکھلا کر ہنس پڑتی ہیں،پھر اداکارہ کا دوست میزبجانا شروع کردیتا ہے، کبریٰ خان بھی اپنے دوست کی نقل کرتی ہیں ،

اس کے بعد دوست تالیاں بجاتا ہے جس پر کبریٰ خان بھی تالیاں بجا دیتی ہے،اس کے بعد دوست اپنے چہرے پر تھپڑمارتا ہے اداکارہ بھی اس کی نقل کرتے ہوئے چہرے پر پیار سے تھپڑمارتی ہیں۔مختلف حرکتیں کرنے کے بعد اداکارہ کا دوست گلاس میں ڈالا ہواپانی منہ میں رکھ لیتا ہے جبکہ کبریٰ خان گلاس میں موجود پانی پی جاتی ہیں ،اس کے بعد دوست مختلف حرکتیں کرتا ہے

کبریٰ خان بھی اس کی نقل کرتے ہوئے ویسا کرتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ پانچ ہزار کی شرط میں جیت گئی ہوں اسی دوران ان کا دوست منہ میں رکھا ہوا پانی گلاس میں ڈال دیتا ہے جس پر اداکارہ حیرت سے دوست کا منہ دیکھتی رہ جاتی ہیں۔

ویڈیو کو ابتک ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کبریٰ خان کے دوست کی ذہانت کو خوب داد دی جا رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت کی ایک شادی شدہ سکھ خاتون کی پاکستان آمد اور پاکستانی نوجوان سے شادی کی حیران کن کہانی ، سردارنی کے شوہر نے خود یہ شادی کیوں کروائی ؟ جانیے

ہالے وی میں چور آں۔۔۔۔۔؟؟؟ پرانے زمانے کا ایک چور کسی گھر میں چوری کے لیے گھسا تو وہاں اسکے ساتھ کیا واردات ہو گئی کہ وہ یہ کہنے پر مجبور ہوا ؟ دلچسپ تحریر