مری کے نجی ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3بچے اور ان کی ماں شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)ملکہ کوہسار مری کے نجی ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے تین کمسن بچے اور ان کی ماں بھی زخمی ہوگئی ،
زخمیوں میں تین سالہ ابراہیم 9 ماہ کی میناہل 5 سالہ ماہم ان بچوں کی والدہ مریم شامل ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے،
ریسکیو 1122 کی دو ایمرجنسی ایمبولنس موقع پر پہنچی ،ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری شفٹ کر دیا ہے