in

کیپٹن (ر) صفدر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کیپٹن (ر) صفدر کا حیران کن بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی زدوکوب کرے ہمارے گھرتو سکون ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ،فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہوں گے، شادی پر ون ڈش پرو

گرام رکھیں گے۔ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں۔آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے

میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔کیپٹن ر صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں رسید کرے ہمارے گھر سکون ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک اوور میں مسلسل چار نو بالز۔۔۔یہی نہیں بعد ازاں 8 اوورز میں مزید 10 نو بالز۔۔۔دنیا کا مشہور کرکٹر تنقید کی زد میں

شاید اب میں پاکستان واپس نہیں جاؤنگا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔