in

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کے8کروڑ 15لاکھ روپے واپس کر دئیے

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کے8کروڑ 15لاکھ روپے واپس کر دئیے

شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک ٹیکسی ڈرائیور کو مسافر کے 17 لاکھ درہم(تقریبا 8 کروڑ 15 لاکھ پاکستانی روپے) واپس کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔

ڈرائیور نصیب اللہ شیر کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ شارجہ کی ایک مقامی ٹیکسی سروس میں

ملازمت کرتا ہے۔نصیب اللہ شیر نے کوریا کے ایک مسافر کو ائیر پورٹ سے اٹھایا مگر وہ مسافر جاتے ہوئے ٹیکسی میں اپنا بیگ بھول گیا۔

بیگ میں رقم کے ساتھ اہم کاغذات بھی تھے۔ نصیب اللہ شیر نے رقم کا یہ بیگ لیا اور سیدھا ائیرپورٹ پر آر ٹی اے ٹیکسی آفس میں جمع کرا دیا۔ ٹیکسی آفس نے پولیس کی مدد سے چند گھنٹوں میں کورین مسافر کو ڈھونڈ کر اس کا بیگ اور اس میں موجود تمام چیزیں اس کے حوالے کر دیں۔

شارجہ آر ٹی آے کے ٹرانسپورٹ افیئرز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز ال جروان نے نصیب اللہ شیر کی ایمانداری پر اسے اعزاز سے نوازا ہے۔ شارجہ کے ائیرپورٹ پر آر ٹی اے آفس کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر ڈرائیوروں کی طرف سے مسافروں کی مختلف مالیت کی 300 اشیاء ان تک پہنچا چکے ہیں۔

آر ٹی اے آفس کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ڈرائیوروں کے اچھے برتاؤ اور اُن کی ایمانداری کی وجہ سے 265 ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر 3لاکھ 10 درہم انعام دیا جا چکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سولہ برس کی عمر میں جھنگ سے اکیلی اپنے گھر سے نکلی تھی اور آج۔۔۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کے والد انتقال کر گئے