in

یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا مگر پھر وہ ہوا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا مگر پھر وہ ہوا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹرین روک کر دہی لینے جانے والا ڈرائیور معطل۔ ڈرائیور کی حرکت پر محکمہ ریلوے کو سخت تنقید کا سامنا، وزیر ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے ٹرین کے

ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے قریب ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں پاکستان ریلوے کی ایک ٹرین کا ڈرائیور چلتی ٹرین روک کر دہی خریدنے چلا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور ڈویژن میں کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اپنی نوعیت کے اس عجیب و غریب واقعے کی تفصیلات سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی خریدنے کے لیے بازار گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کے بعد وزیر ریلوے اعظم سواتی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔

وزیر ریلوے کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے گزشتہ روزسوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو جس میں ٹرین ڈرائیورکو ٹرین اپنے ذاتی مقاصد کے لیے روکے رکھتے دیکھا گیا اس پر نوٹس لے لیا ہے۔ ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ وزیر ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کےاحکامات جاری کردیے ہیں۔ ٹوئیٹر پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا

تو ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی امانت ہے اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ ڈرائیور کی حرکت پر محکمہ ریلوے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے عملے کو نظم و ضبط کا پابند نہیں رکھ سکا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیالکوٹ کی تاجربرادری نے سری لنکن منیجر کی فیملی کیلئے کتنے لاکھ ڈالراکٹھے کر لیے ؟ شاندار خبر

کہتےہیں 23 مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔۔۔پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بڑا فیصلہ