in

سیالکوٹ کی تاجربرادری نے سری لنکن منیجر کی فیملی کیلئے کتنے لاکھ ڈالراکٹھے کر لیے ؟ شاندار خبر

سیالکوٹ کی تاجربرادری نے سری لنکن منیجر کی فیملی کیلئے کتنے لاکھ ڈالراکٹھے کر لیے ؟ شاندار خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنجہانی پریانتھاکمارا کی فیملی

کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دیں گے، سیالکوٹ کی تاجربرادری نے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کیے وہ پریانتھا کی فیملی کو بھجوائیں گے۔ انہوں نے آنجہانی پریانتھا کمارا کی تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی قوت جسمانی قوت سے بہت طاقتور ہوتی ہے، انشاء اللہ مجھے امید ہے یوتھ ملک عدنان کو دیکھے گی اور یاد کرے گی کہ ایک انسان تھا

جو حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے جنہوں نے دین کو استعمال کیا، خاص طور پر رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا ان کو نہیں چھوڑنا ، ایک وہ انسان جس کو اللہ نے رحمت اللعالمین ﷺ کا خطاب دیا، وہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے تھے، پیارے رسول ﷺ نے پہلے قبیلوں اور نسانوں کو اکٹھا کیا،

10سالوں میں 1400لوگ مرے تھے اور پورے عرب پر چھا گئے تھے۔ پیارے رسول ﷺ محبت کا پیغام لے کر آئے تھے، انسانیت اور انصاف کا پیغام دیا، یہی دوچیزیں انسان کو جانوروں سے فرق کرتی ہیں۔ انسانوں کے معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزوروں کی کوئی قدر نہیں ہوتی، پیارے رسول ﷺ نے پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی۔ ہم یہاں تماشا دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اپنے آپ کو دین کے نام پر جلا رہے ہیں،

لوگوں کو مار رہے ہیں، خاص طور پر پیارے رسول ﷺ کا نام استعمال کرکے یہ کرتا ہے ، ایک بندے پر الزام لگا دیتے ہیں، وہ جیل میں چلا جاتا ہے، کوئی جج فیصلہ نہیں دیتا، یہ کیسا انصاف ہے کہ خود ہی جج بن گئے اور اس کو قتل کردیتے ہیں، سب سے بڑی بات وکیل ہی سامنے نہیں آتے، ججز نے کہا ہم کیس نہیں سنتے تو کون اس کو دفاع کرے گا۔ انہوں نے کہا

کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد پوری قوم میں غصہ آیا اور پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ جیت لی ، آج پورا پاکستان فیصلہ کرلیا ہے ہم نے اب اس طرح کے واقعات نہیں ہونے دینے۔آنجہانی پریانتھاکمارا کی فیملی کو ہمیشہ کیلئے ہر ماہ تنخواہ دیں گے، سیالکوٹ کی تاجربرادری نے ایک لاکھ ڈالراکٹھے کیے وہ ان کی فیملی کو بھجوائیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بس اب مزید نہیں۔۔ سول و عسکری قیادت کاپارہ ہائی سانحہ سیالکوٹ جیسےواقعات سےنمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا مگر پھر وہ ہوا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے