in

کہتےہیں 23 مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔۔۔پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بڑا فیصلہ

کہتےہیں 23 مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔۔۔پی ڈی ایم کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 23مارچ کو ہم نے

اسلام آباد پہنچنا ہے یہ فیصلہ تو ہو گیا ہے یہ ‏کہتے ہیں23مارچ قومی دن ہےتو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ جمہوریت کے لئےلاکھوں لوگ آئیں گے اس ملک میں آئین ‏ہےنہ ہی جمہوریت، اسلام آباد پہنچنےکے بعد فیصلہ ہوگا کہ کتنے دن رکنا ہے اب پوری پی ڈی ایم ایک جماعت ‏بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرمارچ کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے مہنگائی مارچ کیلئےطریقہ کارحکمت عملی وضع کی ‏جائے گی سفارشات مرتب ہوں گی

کہ 23مارچ کومہنگائی مارچ کیسےکامیاب بناناہے عوام کو آگاہی فراہم ‏کرنے کیلئے ہمارے پاس ساڑھے 3ماہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کنونشن ہوں گے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں کنونشنز کیے جائیں ‏گے کل کےفیصلےکے مطابق شہبازشریف پنجاب میں اجلاس طلب کریں گے

اویس الحق نورانی صوبائی اجلاس ‏بلائیں گے، کوئٹہ میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتیں ذمہ داری اداکریں گی

محموداچکزئی کی سربراہی میں صوبائی ‏سطح پر کوئٹہ کنونشن ہوگا پشاورکےکنونشن میں حکمت عملی مولاناصاحب کی ذمہ داری ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ پاکستان ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، اہم شہر میں ٹرین ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے چلا گیا مگر پھر وہ ہوا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

آخر وہ دن آہی گیا۔۔۔ 5 ہزار کا نوٹ کب بند ہونےجا رہاہے؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا