” میں جس سے شادی کروں گی اس کو مزید 3 شادیاں کرنی کی اجازت دوں گی” نوجوان لڑکی نے یہ بات کہی تو پاکستانی بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام مردوں کو 4 شادیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن جدید معاشرے میں ایک سے زائد شادیوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور اس کو روکنے کیلئے قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ پاکستان میں اگر کوئی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو قانون کے مطابق اسے پہلی بیوی سے اجازت لینی ہوگی۔
ان قانونی پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک نوجوان لڑکی نے اپنے مستقبل کے شوہر کو 4 شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔فاطمہ نور نامی ڈاکٹر لڑکی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وہ جس سے بھی شادی کریں گی اسے مزید تین شادیاں کرنے کی بھی اجازت دیں گے۔
انہوں نے اس بارے میں لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی تو انہیں طرح طرح کے مشورے مل گئے۔جعفر رضا نے اپنے شوہر کو تین شادیوں کی اجازت دینے والی لڑکی سے پوچھ لیا کہ کیا وہ کسی شادی شدہ مرد کے ساتھ شادی کرنا پسند کریں گی؟
دوسری جانب جلیل شرقپوری، نشاط ڈاہا کے بعد اب خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے فیصل خان نیازی بھی بول پڑے اور قرار دیا ہے کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی نوازشریف کی حمایت نہیں کر سکتا۔
مقامی ویب سائٹ کے مطابق فیصل خان نیازی نے تقریر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کے اس بیانیے کی پرزور مذمت کرتاہوں اور اعلانیہ طور پر کہتا ہوں میں اس کی حمایت نہیں کرتا، یقین ہے کہ میرے جیسے کئی محب وطن لیگی ارکان اسمبلی اور کارکن اس تقریر سے ناخوش ہیں۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نواز شریف کا موجودہ بیانیہ پاکستان مخالف قوتوں کے بیانیے کا عکس ہے اور یہ پاکستان کی حفاظت کرنے والوں کے خلاف ہے، یہ بیانیہ پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی توہین ہے۔