in

کیا لاوارثوں کیلئے قبرستان کا مطالبہ ناجائز ہے؟رمضان چھیپا پھٹ پڑے

کیا لاوارثوں کیلئے قبرستان کا مطالبہ ناجائز ہے؟رمضان چھیپا پھٹ پڑے

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں لاوارث لاشوں کی تدفین کی جگہ مختص نہ کرنے پر سماجی رہنما رمضان چھیپا نے سوالات اٹھادئیے ہیں۔کراچی شہر میں لاوارث لاشوں کی تدفین وقت کے ساتھ سنگین مسئلہ بن گئی ہے، ایسی صورت حال میں سماجی رہنما رمضان چھیپا نے ارباب اقتدار کو جھنجھوڑ دیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں سماجی رہنما نے کہا کہ صورت حال اس نہج تک پہنچ چکی کہ اب کراچی میں لاوارث لاشوں کی تدفین کے لییکوئی جگہ نہیں، اعلی حکام سے بار بار اپیل کے باوجود کسی نے شنوائی نہیں کی۔رمضان چھیپا نے سوال کیا کہ کیا بحیثیت مسلمان

ہمارا یہ فرض نہیں کہ لاوارث لاشوں کو مکمل عزت اور احترام کے ساتھ سپردخاک کیا جائے؟، کیا لاوارثوں کیلیے قبرستان کا مطالبہ ناجائز ہے؟سماجی رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جن کے پاس مسئلے کا حل ہے وہ شاید میری بات سننا ہی نہیں چاہتے، میری صاحب اقتدار اور صاحب اختیار سے عرض ہے کہ اس دیرینہ مسئلے کو حل کریں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نئے سال کا حکومتی تحفہ تیار، گیس قیمتوں میں اتنا اضافہ کہ آپکی چیخیں نکل جائینگی

کل پٹرول پمپ کھلیں گے یا نہیں؟ پیٹرولیم ڈیلرزنےایک اور بڑا اعلان کر دیا