in

کل پٹرول پمپ کھلیں گے یا نہیں؟ پیٹرولیم ڈیلرزنےایک اور بڑا اعلان کر دیا

کل پٹرول پمپ کھلیں گے یا نہیں؟ پیٹرولیم ڈیلرزنےایک اور بڑا اعلان کر دیا

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رکھتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ، تاہم شہر میں بیشترپمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ملک بھر میں پٹرول پمپس بند رہیں گے ،مطالبات کے تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ، جب تک ڈیلرز مارجن چھ فیصد نہیں کیا جاتا اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے ، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، جبکہ لاہور میں صورتحال کچھ بہتر ہے اور اکثر مقامات پر پٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں اور پٹرول کی فراہمی جاری ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا لاوارثوں کیلئے قبرستان کا مطالبہ ناجائز ہے؟رمضان چھیپا پھٹ پڑے

ہائی جیکر 2 لاکھ ڈالر تاوان اکٹھا کر کے دوران پرواز ہی جہاز سے کود گیا، پھر اس کا کیا بنا؟ ڈدنیا کی تاریخ کی پراسرار ترین کہانی