in

انہوں نے تو صرف میٹرک ہی کیا ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو بہت کم پڑھے لکھے ہیں

انہوں نے تو صرف میٹرک ہی کیا ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو بہت کم پڑھے لکھے ہیں

کہتے ہیں کہ ایک کامیاب معاشرے کے لیے تعلیم انتہائی ضروری ہوتی ہے، ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد بہت پڑھے لکھے ہیں جبکہ متعدد اداکار و فنکار صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کر سکے۔ آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

جنہوں نے میٹرک یا ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کی۔اقراء عزیزاقراء عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں، انہوں نے شاندار اداکاری کے باعث انتہائی کم عرصہ میں وہ مقام حاصل کیا

جو بڑے بڑے اداکار کئی عرصہ میں حاصل نہ کر سکے۔ اقراء نے بہت ہی چھوٹی عمر سے اداکاری کا آغاز کردیا تھا، اقراء عزیز نے محض ایف اے تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔ نیلم منیر اداکارہ نیلم منیر نے جب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں،

جبکہ یہ اپنے امتحانات کی تیاری کے لیے کتابیں شوٹ پر ہی لے آیا کرتی تھیں۔ کام کا بوجھ ہونے کے باعث نیلم صرف ایف اے تک تعلیم حاصل کرسکیں۔ فہد مصطفیٰ فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے بے پناہ کوششیں کیں

جبکہ آج ان کی کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے۔ فہد مصطفیٰ ناصرف بہترین اداکار بلکہ ایک قابل میزبان اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ فہد مصطفیٰ نے صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کی۔

ندا یاسر پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان ندا یاسر کو کون نہیں جانتا؟ ندا نے شوبز کیرئیر کا آغاز اداکاری سے کیا تاہم بعدازاں انہوں نے میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ ندا نے صرف میٹرک تک ہی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسے کہتے ہیں ’’ قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شہناز گل اور سلمان خان بارے بڑی خبر

عقلمند عورت