in

اسے کہتے ہیں ’’ قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شہناز گل اور سلمان خان بارے بڑی خبر

اسے کہتے ہیں ’’ قسمت کی دیوی کا مہربان ہونا‘‘ شہناز گل اور سلمان خان بارے بڑی خبر

بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل کی سلمان خان نے ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا

۔تفصیلات کے مطابق شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع مل گیا، وہ سلو میاں کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے۔

جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے۔ واضح رہے اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی اپنے جلوے بکھیریں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گڑ کے خاص گر اور فوائد گڑایک نعمت ہے

انہوں نے تو صرف میٹرک ہی کیا ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ اداکار جو بہت کم پڑھے لکھے ہیں