in

کراچی سے لاپتہ 12 سالہ بچی نے لاہور پہنچ کر شادی کرلی

کراچی سے لاپتہ 12 سالہ بچی نے لاہور پہنچ کر شادی کرلی

کراچی سے ایک اور کم عمر لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس نے لاہور پہنچ کر وہاں کے رہائشی نوجوان سے شادی کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ 13 فروری کو الفلاح سوسائٹی کے رہائشی شیخ محمد عبداللہ نے شاہ فیصل کالونی تھانے پہنچ کر بتایا کہ جب وہ سو کر اٹھا تو اس کی 12 سالہ بچی، جس کا نام حبیبہ ہے، گھر پر موجود نہیں تھی۔

عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ کو ایک نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون نے نام بتائے بغیر پیغام دیا ہے کہ میری بیٹی راولپنڈی آرہی ہے اور وہ اس کی شادی اپنے بیٹے سے کروا دے گی۔بعدازاں لاپتہ بچی کے والد کے گھر پر ایک پارسل آیا

جس میں نکاح نامہ تھا، اس نکاح نامے کے مطابق حبیبہ نے عبداللہ اشفاق نامی شخص سے 15 فروری کو لاہور میں نکاح کرلیا، اس نکاح نامہ کے ساتھ حبیبہ کا بیان حلفی بھی تھا جس میں اس نے اقرار کیا کہ اس کی عمر 18 سال ہے اور اس نے اپنی مرضی سے عبداللہ اشفاق سے شادی کی ہے

۔دوسری جانب حبیبہ کی والدہ ریماں نے بتایا کہ اس کی بیٹی کی عمر 12 سے 13 سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حبیبہ کو فیس بک استعمال کرنے کا بہت شوق تھا لیکن غربت کی وجہ سے وہ اسے موبائل خرید کر نہیں دے سکتی تھی اور یہ ہی وجہ تھی کہ حبیبہ رات کے اوقات میں گھر میں موجود موبائل استعمال کرتی تھی۔ریماں کے مطابق حبیبہ رات گئے

فیس بک استعمال کرتی اور اسی دوران مبینہ طور پر اس کی لڑکے سے دوستی ہوئی۔تھانہ شاہ فیصل کالونی کے اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسر (ایس آئی او) عبدالمجید نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حبیبہ کی عمر 18 سال سے کم ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیم کو لاہور جانا ہے اور لاہور روانگی کی اجازت کیئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں

پاکستان کواگر بچانا ہے تو اسکا اب ایک ہی طریقہ رہ گیا ہے ؟ برسوں قبل ایک بزرگ پاکستانی شہری نے اپنے صحافی بیٹے کو کیا کام کی بات بتائی تھی ؟ جانیے