in

گرمی میں فریزر میں سکہ رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان لیا تو آپ بھی سکہ رکھنا شروع کر دیں گے

گرمی میں فریزر میں سکہ رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان لیا تو آپ بھی سکہ رکھنا شروع کر دیں گے

گھنٹوں بجلی جانا اب معمول کی بات ہے ایسے میں صرف ہمارے روز مرہ کی زندگی کے کام ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ ہماری صحت بھی گرمی میں طرح متاثر ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جب فریج کئی گھنٹوں کے لئے بند ہوجاتا ہے تو اس میں رکھی کھانے پینے کی

چیزیں انسانی جسم کے لیے زہر میں بھی بدل سکتی ہیں؟ اسی لئے آج ہم آپ کے لیے ایسا طریقہ لائے ہیں جس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ رات کو آپ کے سونے کے بعد فریج کتنی دیر بند رہا ہوگا۔ اس طرح آپ یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ فریج میں موجود چیزیں دوبارہ استعمال کے لائق ہیں یا پھر انھیں پھینک دینا ہی ٹھیک ہے۔

تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں یہ پتہ لگانے کا انوکھا طریقہ سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اور اس میں برف جما لیں۔ اب جمی ہوئی برف کے اوپر ایک سکہ رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔ اگر اگلی صبح سکہ برف کے اوپر جوں کا توں رکھا ہے تو اس کا مطلب آپ کا فریج زیادہ دیر کے لئے بند نہیں ہوا۔ لیکن اگر سکہ برف کے نیچے چلا گیا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فریج کافی دیر بند ہوا تھا جس کی وجہ سے برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔

اب اس صورت میں آپ فریج میں موجود کھانے پینے کی چیزوں کو جلد سے جلد پھینک دیں کیونکہ گرمی میں کولنگ بند ہونے کہ وجہ سے ان چیزوں میں جراثیم پیدا ہوچکے ہوں گے جو ڈائریا یا پھر فوڈ پوائزننگ بھی کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر آئس کریم ایک بار پگھل چکی ہے تو اسے دوبارہ جما کر استعمال کرنا خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ پگھلی ہوئی آئس کریم میں فوری طور پر لیسٹیریا (listeria) نامی جراثیم حملہ آور ہوجاتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ ملک جہاں پیاز کی فی کلو قیمت 1300 تک پہنچ گئی، پوری دنیا حیران

حریم شاہ ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں