معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے گھر صف ماتم بچھ گیا
ڈیلی پاکستان کے اینکر پرسن یاسر شامی کی والدہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کردی گئی۔ ان کی نماز جنازہ عشاء کی نماز کے بعد لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن پارک بلاک نمبر 3 سیکٹر ڈی 2 میں ادا کی گئی۔
یاسر شامی کی والدہ طویل عرصہ سے علیل تھیں ، ان کا گھر پر ہی علاج جاری تھا تاہم وہ منگل کی صبح انتقال کر گئیں۔
معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد محمدیہ رضویہ گرین ٹاؤن میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں اینکر پرسن وسیم بادامی ،رہنما جماعت اسلامی قیصر شریف، اینکر پرسن اقرارالحسن ،فراز احمد، میاں آصف، کاشف ضمیر، راجہ مطلوب، شاکر محمود عوان،ارتضی ٰبٹ
،اینکر وجاہت،اینکر ابراہیم سمیت ڈیجیٹل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکا نے تدفین کے بعد اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کی۔