in

لڑکے کو ’لڑکی‘ سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشاف کردیا

لڑکے کو ’لڑکی‘ سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی نے دلچسپ انکشاف کردیا

شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کے مشہور پلیئر اور حالیہ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی ہیں شاہد آفریدی اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور تھے اور آج کل آجکل وہ کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں

شاہد آفریدی نے جذباتی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل راؤنڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں۔

شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ شاہد آفریدی جب کیریئر کے عروج پر تھے اور دنیا ان کیلئے پاگل تھی تو وہ ایک انسان سے فون پر بات کرتے تھے، اس وقت ، فون مہنگا ہوتا تھا، یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی انہیں کالز کرتے تھے، شاہد آفریدی نے اُس انسان کو شادی کیلئے بلا بھی لیا اور پھر جب لالا نے دروازہ کھولا تو سرپرائز یہ ملا کہ وہ لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز میں شاہد آفریدی سے بات کرتا تھا۔

پھر پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے خود بتایا کہ اس کی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھاحالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا، کارڈ لے کر ہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے۔

جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے، اس پر کرکٹر نے کہا کہ وہ کمینہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا، وہ ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ پھر میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دو تین لڑکوں نے تو اس کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی، لیکن وہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نہیں تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنت میں ایک بازار ہو گا جہاں اہل جنت ہر ہفتے آئیں گے۔ شمال کی جانب سے۔۔

شوبز میں کام کرنے کی وجہ سے خاندان نے تعلق توڑ دیا: ہانیہ عامر