ائیرپورٹ پر عجیب وغریب انداز سے چلنے والی لڑکی پر شک ہونے پر تلاشی کے بعد کیا برامد ہوا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ آپ نے یہ کہاوت تو پہلے بھی کئی مرتبہ بھی سُنی ہی ہو گی، لیکن اب ایک ایسی ہی فنکاری کے بارے میں جان کر آپ حیرت زدہ ہو جائیں گے۔ روسی کسٹم حکام نے چینی سرحد پر ایک عورت کو حراست میں لیا ہے۔
کسٹم کو عجیب انداز سے چلنے والی اس عورت کے جوتوں سے 2 کلوگرام سونا ملا ہے۔ کسٹم حکام نے مشرقی سائیبریا کی سرحدی پوسٹ پر ایک روسی خاتون کو حراست میں لیا ہے۔ علاقائی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان مرینا بوئیکو نے بتایا کہ یہ خاتون عجیب انداز سے چل رہی تھیں اور چلتے ہوئے کافی پریشان تھیں۔
ترجمان نے بتایا نوجوان خاتون نے غیر فطری طور پر ایک پاؤں دوسرے کے آگے رکھا ہوا تھا۔خاتون کی تلاشی لینے پر اُن کے جوتوں سے سونے کے 8 ٹکڑے ملے۔ ان ٹکڑوں کا مجموعی وزن 1.9ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے سونے کے ٹکڑوں کو ڈکٹ ٹیپ سے اپنے جوتوں کی تلوں میں چپکایا ہوا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس سونے کی مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 24 لاکھ روپے یا 79 ہزار ڈالر ہے۔ کلوگرام (4.2 پاؤنڈز) ہے۔ سونے کے یہ ٹکڑے غیر قانونی طور پر ڈھالے گئے تھے اوران کے کاغذات بھی نہیں تھے۔حکام نے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چینی شہریوں کی درخواست پر اس سونے کو سمگل کر رہی تھیں۔
میرینا کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع سے اب تک بہت سے روسی شہری چین میں سونا سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں۔ اگست میں ایک روسی خاتون کو سونے کے 10 ٹکڑوں کے ساتھ گرفتارکیا گیا تھا۔