امیر پاکستانی لڑکی کو پنکچر لگانے والے لڑکے سے محبت ہو گئی، شادی بھی کرلی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امیر پاکستانی خاتون نے اپنی گاڑی کو پنکچر لگانے والے کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یوٹیوبر سید باسط علی نے اس جوڑے کا انٹرویو کیا ہے۔ عائشہ نامی اس خاتون کی گاڑی پنکچر ہو گئی تھی جسے وہ زین نامی شخص کی دکان پر لے کر گئی۔
اور وہاں زین کو دیکھتے ہی اس کی محبت میں گرفتار ہو گئی۔ بحریہ ٹاﺅن کی رہائشی عائشہ بتاتی ہے کہ پہلی بار زین کو دیکھنے کے بعد وہ جان بوجھ کر کیل سے اپنی گاڑی کو پنکچر کرتی اور اس کی دکان پر چلی جاتی تھی
۔ کچھ دنوں میں ہی زین بھی عائشہ کو پسند کرنے لگا اور بالآخر وہ دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔زین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عائشہ بہت محبت کرنے والی خاتون ہے۔
جس پٹرول پمپ کے پاس میری پنکچر کی دکان تھی، اس نے مجھے اس پٹرول پمپ کا مالک بنا دیا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں ایک نوجوان کی فضائی سفر کے دوران اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق 51سیکنڈ کی یہ ویڈیو ’لنکڈ اِن‘ پر رامیش کوٹانا نامی صارف کی طرف سے شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان سیٹوں کے درمیانی راستے میں چلتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کی سیٹ کے پاس جاتا ہے، کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھی ہوتی ہے۔ نوجوان نے ہاتھ میں ایک پوسٹر اٹھا رکھا ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ ’کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟‘