عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کو شادی کی نئی پیشکش آگئی،کس نے پرپوز کیا؟
دانیہ شاہ کی جانب سے خلع دائر کرنے کے بعد الزامات کی بوچھاڑ پر جہاں عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑ جانے کا اعلان کردیا ہے وہیں ان کی دوسری سابقہ اہلیہ و اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور کو شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔
ڈرامہ سیریل ‘بھڑاس’ ، ‘بساط’ اور ‘بچھو’ میں پرفارمنس دینے والی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی
اداکارہ سیدہ طوبیٰ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں سے اپنی دلکش تصاویر اور نت نئے پروجیکٹس کی تفصیلات بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایکٹنگ کے ساتھ وہ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی
جس میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا ڈریس پہنا ہوا ہے اور جس میں ان کی شخصیت مزید متاثر کن لگ رہی ہے۔ طوبیٰ کی مذکورہ پوسٹ پر صارفین اُن کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں کررہے ہیں ،ان ہی میں سے ایک صارف اداکارہ کی خوبصورت نین نقش اور دلکش شخصیت سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں شادی کی پیشکش کردی۔اس صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے طوبیٰ سے پوچھا کہ ‘شادی کروگی؟‘، تاہم صارف کے اس کمنٹ پر طوبیٰ کی جانب سے تاحال کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔