in

نہایت طاقتور عمل، بسم اللہ کا یہ عمل پڑھتے ہی ہزاروں حاجات پوری ہونگی

نہایت طاقتور عمل، بسم اللہ کا یہ عمل پڑھتے ہی ہزاروں حاجات پوری ہونگی

رسول کریمﷺ نے فرمایا: مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے۔ جو کسی اور نبی پر سوائے سلیمان ؑ کے نہیں اتری۔ وہ آیت “بسم اللہ الرحمن الرحیم ” ہے۔ اللہ پاک کی لاریب کتاب میں آیا ہے کہ حضرت سلیمانؑ اپنے خط کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے ہی کیا تھا۔ اسی طرح حضرت موسی ؑ نے کشتی کے چلنے کا

تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا۔ تو اللہ پا ک نے ارشاد فرمایا: اس میں سوار ہوجاؤ ۔ اللہ کے نام سے ۔ گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہوتو اللہ کانام لینا اور اسے شروع کرنا انبیاء ؑ کی سنت ہے۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے۔ جب نبی کریم ﷺ کوئی کام کرتے تو اس کی ابتداء

اللہ پاک کے بابرکت نام سے فرماتے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بسم اللہ کی کس قدر اہمیت ہے۔ اس لحاظ سے آپ کو عمل حاجات بتائیں گے۔ اس کی برکت سے اللہ پاک آپ کی ہر دعا کو قبول فرما دیں گے۔ بسم اللہ کے اعمال سے آپ چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہیں گے۔ اور آپ مالی پریشانی سے بھی کبھی

دو چارنہیں ہوگے۔ اور اگر کوئی حاجت درپیش ہو مثلاً ملازمت کا حصول، کاروبار، بے روزگار، شادی میں رکاوٹ، گھریلوناچاقی کا خاتمہ، بے گناہ کی قید سے رہائی، ناجائزمقدمہ کا خاتمہ، قرضہ کی ادائیگی کے لیے اس عمل کو روزانہ خلوص نیت سے بجالائیں ۔ انشاءاللہ جو بھی حاجت ہو گی ۔ وہ پوری ہوگی ۔

علامہ قرطبی ؒ نے بیان کیا ہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا، وضوکرنے، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر صیحح کام کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا مستحب ہے۔ لہذا جو شخص بسم اللہ سو مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر دس پور ا کرنے کے بعد درود پاک کم از کم ایک مرتبہ پڑھے۔ اور اپنے مقصد کےلیے دعا مانگے ۔

اللہ رب العزت اس کی ہر دعا کو قبول فرما لیں گے۔ بسم اللہ کے حروف کی تعدا د سات سو چھیاسی ہیں۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز متواتر بسم اللہ پڑھا کرے ۔ اور اپنے مقصدکےلیے دعا کرے ۔ تو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اور انشاءاللہ مقصد پورا ہوگا۔ اور اس کی عظمت وعزت ہوگی۔ کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا۔ کسی طرح جو شخص سو مرتبہ پوری بسم اللہ سونے سے پہلے اکیس مرتبہ پڑھے گا۔ تو چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا۔ اسی طرح بزرگانِ دین بسم اللہ کو اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ سات سو ستاسی مرتبہ بعد نما ز تہجد پڑھنے کا بتلاتے ہیں۔ اس عمل سے بھی اللہ پا ک آپ کی ہر حاجت کو ، آپ کی ہر دعا کو قبول فرماتے ہیں۔ کسی ظالم کے سامنے بسم اللہ پڑھ کر جانے سے اللہ پا ک آپ کو غالب کرکے اس ظالم کو مغلوب کردیں گے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ الفاظ اللہ کو سب سے زیادہ پیارے ہیں۔ دعا مانگتے ہی اللہ کہے گامیں نے تمہارا کام کر دیاایسا عمل جس سے ہردعا قبول ہوتی…

عشق نہ پچھے ذات : فیس بک کی دوستی رنگ لائی ،امریکہ کی خوبصورت لیڈی ڈاکٹر ایک درزی سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی ، دلچسپ خبر