’’مجھے اردو میں کچھ کہہ کہ بتائیں‘‘ اینکر کی فرمائش، جمائما نے ایسی لائن بول دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی پاکستان سے محبت اور انسیت وقتاً فوقتاً سامنے آ جاتی ہے،
جمائمہ گولڈ استمھ کسی نہ کسی بہانے پاکستان کے ساتھ جڑی یادیں تازہ کر ہی لیتی ہیں۔اس بار جمائمہ گولڈ اسمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
الگ انداز میں، میزبان نے جمائمہ سے کہا کہ مجھے اردو میں کچھ کہہ کہ بتائیں۔میزبان کی خواہش پر جمائمہ نے پوچھا کہ کیا میں
صرف پاکستان زندہ باد کہہ سکتی ہوں یا آپ کچھ اور سننا چاہتی ہیں،جس پر میزبان نے کہا کہ میں گانا سننا چاہتی ہوں، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنے ب
چوں کے ساتھ ملی نغمہ ’آؤ بچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر دی قربانی ہم نے لاکھوں جان کی، پاکستان زندہ باد
پاکستان پاکستان زندہ باد۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والی بتاہ کاریوں اور اپنی فلم پر بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھارتی نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کو مذاق اڑانے کے بعد انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کے بعد پریانکا چوپڑا نے بھی کامیڈین کو ان فالو کردیا
۔حسن منہاج بھارتی والدین کے ہاں امریکا میں پیدا ہوئے اور انہیں نیٹ فلیکس سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس پر شوز کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔ ان پر ماضی میں اپنے شوز کی شوٹنگ کے دوران خواتین کو تحفظ نہ دینے
یا خواتین کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق آواز نہ اٹھائے جانے کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ان کا شمار ابھرتے ہوئے کامیڈین میں ہوتا ہے اور انہیں بھارت سمیت پاکستان میں کافی پسند بھی کیا جاتا ہے۔