in

وہ سال جس میں رمضان المبارک کے 36 روزے ہوں گے ؟ ماہر فلکیات نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

وہ سال جس میں رمضان المبارک کے 36 روزے ہوں گے ؟ ماہر فلکیات نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وہ سال جس میں رمضان المبارک کے 36 روزے ہوں گے ؟ ماہر فلکیات نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ سعودی ماہر فلکیات نے انکشاف کیا ہے

کہ سنہ 2030 میں رمضان المبارک میں 36 روزے ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق ایک سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے۔

کہ 2030 میں رمضان 2 مرتبہ آئے گا جس کی وجہ عیسوی سال میں 2 ہجری سالوں کی آمد ہے اور عیسوی و ہجری سال میں 11 روز

کا فرق ہوتا ہے۔ خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہو گا کیوں کہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے۔ 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030 میں رکھے جائیں گے۔

العربیہ کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہو گا اور 1452 ہجری میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہو گی۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں  6 ممالک کو بزنس ویزا لسٹ میں شامل کرنے

کی منظوری دیدی گئی ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ،  وفاقی کابینہ کے اجلاس

میں سوات میں بس پر فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمی بچوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی

۔اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوئی ۔   وفاقی کابینہ نے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری کے لیے نابھہ روڈ   پر  23 کنال اراضی  الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اگر کترینہ کیف ایک دن کے لیے بھوت بن جائیں تو سب سے پہلے کیا کریں گی ؟ خود بتا دیا

اگر ایسا ہو کہ چوہدری شجاعت ، شیخ رشید ، رانا ثنااللہ اور طاہر القادری کے علاوہ دنیا میں کوئی مرد باقی نہ بچے تو آپ کس سے شادی کرینگی ؟ ایک مشکل سوال پر عائشہ عمر کا دلچسپ فوری جواب