ملکہ الزبتھ کا انتقال : شاہی خاندان کے اہم افراد کی موت کا 2 کے ہندسے سے کیا تعلق ہے ؟ برطانیہ میں کیا قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ؟ حیران کن رپورٹ
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی موت کی خبر کے ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاہی خاندان کے اہم افراد کی
موت کی تاریخوں میں ایک خاص ترتیب پائی گئی ہے۔اس خاص ترتیب کو مطالعہ شماریات میں’’اینجل نمبر‘ کا نام دیا جاتا ہے یعنی کسی نمبر میں تین سے چار ہندسے یکساں ہوں
یا ان کی ترتیب یکساں ہوں مثال کے طور پر 222 یا 565656 ۔اس حوالے سے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے شاہی خاندان سے
انسیت رکھنے والوں کو اس مخمصے میں ڈال دیا ہے کہ 2 کا ہندسہ شاہی خاندان کے اہم افراد کی زندگی میں خاص کردار ادا کرتا ہے
۔اس ویڈیو میں 2 نمبر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے ملکہ، ان کی بہن اور ان کے والدین کی موت سے منسلک قرار دیا ہے۔ٹک ٹاک کی ویڈیو چند تصاویر پر مشتمل ہے اس کے آغاز میں میں کنگ
جارج ششم، ملکہ الزبتھ اور شہزادی مارگریٹ کی ایک تصویر کو دکھایا گیا ہے پھر اگلی ہی تصویر میں کنگ جارج ششم کے انتقال کا سال 1952، ملکہ الزبتھ اور شہزادی مارگریٹ کے انتقال
کا سال 2002 لکھا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ویڈیو مزید آگے چلتی ہے تو ملکہ الزبتھ دوم کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ دیکھایا گیا اور پھر اگلی
ہی تصویر میں ان کے انتقال کا سال 2022 لکھا ہوا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے اپنی زندگی
کے دوران 1992 کو اپنے لیے خوفناک سال قرار دیا تھا۔ٹک ٹاکر نے سرخ رنگ میں نمبر ’2‘ کو نمایاں کیا اور لکھا کہ ’عجیب اتفاق ہے‘۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ دیتے ہوئے
لکھا کہ ’الزبتھ دوم کی موت کے سال 2022 میں تین “2” ہیں، ان کی والدہ، والد اور بہن، براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ سمجھ آرہا ہے‘۔ایک اور ٹک ٹاک صارف کا کہنا تھا کہ ’2222 ایک
اینجل نمبر ہے اور یہ امید، محبت اور مثبتیت کی طاقتور علامت ہے‘۔جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’1952 میں کنگ جارج ششم، 2002 میں شہزادی مارگریٹ اور ملکہ الزبتھ، 2022 میں ملکہ الزبتھ دوم،
تمام نمبروں کا آخری ہندسہ 2 ہے، اب چاروں ایک ساتھ ہیں‘۔ ایک صارف نے اس کمنٹ کے خواب میں دلچسپ سوال کیا کہ ’2222 میں چار مرتبہ 2 آ رہا ہے تو کیا اس کا مطلب ہے کہ بادشاہ چارلس کی باری 2222 میں ہے؟‘۔