سیٹھ عابد کی بیٹی کے کیس میں نیا موڑ
لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں 62 سالہ خاتون سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے کیس
کا معمہ حل ہو گیا، پولیس کے مطابق فرح کو ان کے لے پالک بیٹے فہد نے ہی
زندگی سے محروم کر دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فہد نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے
کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، مگر اس کی ماں نہیں مان رہی تھی۔ملزم فہد کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا ہے
کہ واقعہ کے بعد الزام سے بچنے کے لیے اس نے کرائ م سین کو خراب کر دیا تھا۔ملزم فہد کو پولیس
نے گزشتہ روز متضاد بیانات کی وجہ سے مشکوک ہونے پر حراست میں لیا تھا۔
واضح رہے کہ 62 سالہ فرخ مظہر پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی تھیں۔ فرح کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں،
مقتولہ نے 3 لے پالک بچوں کی پرورش کی تھی جن میں 2 لڑکے اور 1 لڑکی شامل ہے۔