in

بہت دعاؤں اور منتیں مانگنے کے بعد ماں بنیں ۔۔ وہ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی؟

بہت دعاؤں اور منتیں مانگنے کے بعد ماں بنیں ۔۔ وہ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جنہیں اللہ نے بڑی دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا کی؟

اولاد خدا کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جس کی خواہش ہر شادی شدہ جوڑا کرتا ہے۔کسی کو وقت پر والدین بننے کی توفیق مل جاتی ہے تو کسی کو سالوں تک اولاد نہیں ملتی جس کے لیے بہت دعائیں کرنی پڑتی ہیں اور ساتھ ہی صبر سے کام لینا پڑتا ہے۔

یقیناً وہ شادی شدہ جوڑے جن کو متعدد سالوں بعد جب اولاد ملتی ہے وہ وقت ان کے لیے زندگی کا سب سے حسین دن ہوتا ہوگا۔

کچھ شوبز فنکار بھی ایسے ہیں جن کے گھر دیر سے اولاد پیدا ہوئی۔ انہوں نے کئی سال اولاد کے دنیا میں آنے کا انتظار کیا ، دعائیں کیں ، منتیں مانگی بعد ازاں اللہ نے ان کی مراد پورا کی۔

آج جانتے ہیں ان مشہور اداکاروں کے بارے میں جنہوں نے بڑی دعاؤں سے اولاد پائی۔

1 – عدنان سمیع

بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا شمار ان میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی سال اولاد کا انتظار کیا۔ ایک پروگرام کے دوران ان کی دوسری اہلیہ رویا فریابی نے انکشاف کیا تھا کہ 8 سال تک بیٹی کے دنیا میں آنے کا عدنان اور رویا فریابی نے انتظار کیا۔ بلاآخر عدنان سمیع صاحب اولاد ہوئے۔ ان کی بیٹی کا نام مدینہ ہے جس کی عمر 4 برس ہوچکی ہے۔ عدنان سمیع اب بھارتی شہریت رکھتے ہیں۔

2- ریما خان

مقبول پاکستانی فلم اسٹار ریما خان کی شادی تقریباً چالیس برس کی عمر میں ہوئی اور ان کے بیٹے کی پیدائش اس وقت ہوئی جب ان کی عمر 43 برس تھی۔ ایک پرانے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ سال 2014 میں وہ امید سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چاہتی تھی کہ میری پہلی اولاد بیٹاہو اور اس کے لیے انہوں نے رب سے بہت دعائیں کیں، منتیں مانگی، جس نے جو وظیفہ بتایا وہ انہوں نے کیا ۔ پھر وہ وقت بھی آگیا جب اللہ نے انہیں بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ ریما خان کے بیٹے کا نام ازلان ہے۔

3- رانی مکھرجی

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی 30 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ اداکارہ کے گھر 8 سال بعد بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔ لیکن آج تک رانی مکھرجی اپنی بیٹی کو میڈیا پر کم ہی لے کر آتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی بیٹی کا نام ادیرا چوپڑا ہے۔

4- فرح خان

بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور کوریوگرافر فرح خان نے 41 سال کی عمر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دو سال کی کوشش کے بعد جب وہ ماں نہ بن سکیں تو ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر اچانک 43 سال کی عمر میں فرح خان نے بیک وقت تین بچوں کو جنم دیا جسے کے بعد ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ فرح خان کے بچوں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔ فرح خان نے بھی بہت دعاؤں کے بعد اولاد کی نعمت عطا ہوئی۔

5- کشمیرا شاہ

بھارتی اداکارہ کشمیرا شاہ جو انڈیا کے مشہور و معروف کامیڈی اسٹار کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ ہیں ، دونوں مشکل وقت گزار چکے ہیں جب وہ اولاد سے محروم تھے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ آپریشن کے کئی مراحل سے گزریں۔آج دونون اداکاروں کے 2 جڑواں بچے ہیں۔ کشمیرا شاہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد زندگی بدل گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشتوں سے اگر بھروسہ اٹھ گیا ہے کسی پر بھی اب یقین نہیں رہا؟؟

حضور ﷺ نے فر ما یا: میوے( کشمش) کو رات کو پانی میں بھگو کر رکھو اور خالی پیٹ وہ پانی پی لو