in

صرف 400 روپے کے لئے شام 6 سے صبح 4 بجے تک کام کرنے والا 10 سالہ بچہ ۔۔ پوزیشن لینے والا لڑکا اسکول چھوڑ کر بھائی بہن کو کیسے پال رہا ہے؟

صرف 400 روپے کے لئے شام 6 سے صبح 4 بجے تک کام کرنے والا 10 سالہ بچہ ۔۔ پوزیشن لینے والا لڑکا اسکول چھوڑ کر بھائی بہن کو کیسے پال رہا ہے؟

کہتے ہیں کہ “یہ جو دکانوں کے چھوٹے ہوتے ہیں نا یہ اپنے گھروں کے بڑے ہوتے ہیں” یہی بات لالہ موسٰی کے رہائشی 10 سالہ شایان کے بارے میں کہی جا سکتی

ہے۔ شایان کی عمر دس سال ہے وہ اپنے بہن بھائیوں میں بڑا ہے، ایک ڈھابے پرشام 6 بجے سے صبح 4 بجے تک کام کرتا ہے۔ پانچویں کلاس تک اپنے اسکول کا

ٹاپر بچہ جو کہ اپنی کلاس میں پوزیشن لیتا تھا ۔اب اپنے حالات سے مجبور ہوکر پڑھائی چھوڑ چکا ہے کیونکہ اس کا عزم ہے

کہ اسے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو پڑھانا ہے۔ اس کی ماں کافی بیمار ہے، باپ پیزا کا کاریگر ہے، 20000 روپے اس کی تنخواہ ہے۔ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں ۔ یہ بچہ اپنے والد کے ساتھ گھر

کا خرچہ چلانے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑ کر ڈھابے پر کام کرتا ہے جو کہ ان کے فلیٹ کے نیچے ہی ہے۔ جہاں سے اس کو 12000 روپے مہینے کے ملتے ہیں۔شایان کا کہنا ہے کہ میرے بہن

بھائی کام نہیں کریں گے وہ پڑھیں گے، میں ان کوپڑھاؤں گا۔ شایان کے والد کو بھی اپنڈکس کا مسئلہ ہے۔ ماں بھی سانس کی

، بلڈ پریشر، شوگر کی مریضہ ہیں۔ شایان کا کہنا ہے کہ ان کے رشتے دار بہت امیر ہیں، انہوں نے اس کی ماں کو ٹھوکریں مار کر گھر سے نکال دیا تھا،

شایان کا عزم ہے کہ وہ ان رشتے داروں کو کچھ بن کر دکھائے گا۔ اس چھوٹے سے بچے کا کہنا ہے کہ میری زندگی کی خواہش ہے کہ میں اپنے بہن بھائیوں کو پڑھاؤں۔ اور اپنا کوئی کام شروع کروں

۔ میں بھی پڑھنا چاہتا ہوں لیکن اگر میں پڑھوں گا تو میرے گھر کاخرچہ کیسے چلے گا، اسی لئے میں نے اپنی پڑھائی چھوڑکر کام کرنے اور اپنے بہن بھائیوں کا پڑھانے کا فیصلہ کیا۔یہ چھوٹا سا بچہ جس کا عزم جوان ہے، ایسے بےشمار بچے ہماری توجہ کے

مستحق ہیں جن کو اگر تھوڑا سا سپورٹ کیا جائے تو یہ بھی اپنی تعلیم اری رکھتے ہوئے اپنا گھر چلا سکتے ہیں، ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ مستحق افراد کی مدد کی جائے تاکہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار اد کرسکیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ماما آپ نے سیاست دانوں کی طرح میرے پیسے لوٹ لیے آپ کو نااہل کون کرے گا؟ سیاسی بچی کا ماں سے سوال ویڈيو وائرل

تیسرا کلمہ پڑھ کے خود ہی دم کردیں ، اور اس کا کمال خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں