in

صوفی بھٹو زندہ ہے ۔۔ بھٹو کے پوتے کا قلندرانہ انداز عوام کو بھا گیا

صوفی بھٹو زندہ ہے ۔۔ بھٹو کے پوتے کا قلندرانہ انداز عوام کو بھا گیا

اپنے ہاتھوں سے سیلابی پانی ہٹا کر غریب عوام کا سامان بچانے والا، بچوں کو روٹی کھلاتا یہ دبلا پتلا نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ بھٹو خاندان کا سپوت ذوالفقار جونئیر ہے۔ اگرچہ سیاسی میدان سے دوری اور یورپی طرزِ زندگی اپنانے کی وجہ سے

بہت سے لوگ بھٹو کے اس پوتے سے اختلاف بھی رکھتے ہیں مگر سچ تو یہ ہے کہ جہاں حالیہ سیلاب نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے بودے اقدامات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے وہیں ذوالفقار جونئیر کے عاجزانہ مزاج نے لوگوں کے دل بھی تیزی سے جیتے ہیں

ذالفقار علی جونئیر، مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے اور فاطمہ بھٹو کے بھائی ہیں۔ پاکستان میں اپنے خاندان کا سیاسی اثر و رسوخ ہونے کے باوجود ذوالفقار جونئیر نے سیاست میں قدم جمانے کے بجائے فنون لطیفہ کو اپنایا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونئیر تھیٹر میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور لندن کے تھیٹرز اور سڑکوں پر آرٹ پرفارم کرتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ان کی ایک ویڈیو کافی مقبول ہوئی تھی جس میں انھوں نے سیاست میں نہ آنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا تھا کہ

“پاکستان میں سیاست کا مطلب ہے جان سے جانا۔ میں مرنا نہیں چاہتا۔ میں اپنی ثقافت نہیں بھولا میں سندھی ہوں اور اپنی قوم کی خدمت کرنے کے لئے سیاست میں حصہ لینے کو ضروری نہیں سمجھتا“

جونئیر ذوالفقار کے اس بیان پر کافی تنقید ہوئی تھی لیکن ان کے قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا بھی گیا تھا۔ موجودہ سیلاب کے باعث ہونے

والی تباہی کے دوران جونئیر ذوالفقار کی وطن واپسی اور اپنے ہم وطنوں کی بے لوث مدد کا جذبہ دیکھ کر لوگ بے حد متاثر ہیں اور ان کا قلدرانہ انداز پسند کررہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایک عام انسان کی طرح ذوالفقار علی بھٹو جس طرح لوگوں میں گھل مل کر ان کے دکھ درد مٹا رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لاڑکانہ کے بھٹو خاندان کا اصل جانشین صوفی ذوالفقار علی بھٹو جونئیر ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیچ چھوڑ کر پاکستان کا ساتھ دیا، لوگوں کی تنقید ۔۔ میچ ہارنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ وائرل کیوں ہو رہے ہیں؟ دیکھیں

اللہ تعالیٰ کی شان