in

اللہ تعالیٰ کی شان

اللہ تعالیٰ کی شان

ایک مرتبہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنی بکریوں کا ریوڑ چرا رہے تھے کہ ایک آدمی قریب سے گزرا۔ گزرتے ہوئے اس نے اللہ تعالیٰ کی شان میں یہ الفاظ ذرا بلند آواز سے کہے ’’پاک ہے وہ زمین کی بادشاہی اور آسمان کی بادشاہی والا پاک ہے وہ عزت‘ بزرگی‘ ہیبت اور قدرت والا اور بڑائی و دبدبے والا ہے‘‘۔

حضرت براہیم علیہ السلام نے جب اپنے محبوب حقیقی کی طرف اتنے پیارے الفاظ میں سنی تو دل مچل اٹھا۔فرمایا کہ اے بھائی یہ الفاظ ایک مرتبہ کہہ دینا۔ اس نے کہا کہ مجھے اس کے بدلے کیا دیں گے۔

آپؑ نے فرمایا آدھا ریوڑ۔ اس نے یہ الفاظ دوبارہ کہہ دیئے۔ آپ کو اتنا مزہ آیا کہ بے قرار ہو کر فرمایا

اے بھائی یہ الفاظ ایک مرتبہ پھر کہہ دیجئے اس نے کہااب مجھے اس کے بدلے کیا دیں گے۔ فرمایا بقیہ آدھا ریوڑ۔ اس نے یہ الفاظ سہ بارہ کہہ دیئے۔

آپ کو اتنا سرور ملا کہ بے ساختہ کہا

اے بھائی! یہ الفاظ ایک مرتبہ اور کہہ دیجئے اس نے کہا اب تو آپ کے پاس دینے کیلئے کچھ بچا نہیں اب آپ کیا دیں گے۔ فرمایا

اے بھائی میں تیری بکریاں چرایا کروں گا تم ایک مرتبہ میرے محبوب کی تعریف اور کر دو۔ اس نے کہا حضرت ابراہیم خلیل اللہ آپ

کو مبارک ہو میں تو فرشتہ ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے کہ جاؤ اور میرا نام لو اور دیکھو کہ وہ میرے نام کے کیا دام لگاتا ہے۔ا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صوفی بھٹو زندہ ہے ۔۔ بھٹو کے پوتے کا قلندرانہ انداز عوام کو بھا گیا

میں نابینا ہوں دیکھ نہیں سکتا ۔۔ طارق عزیز کی پہچان بننے والا جملہ دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کی کہانی کیا تھی