in

73 ہزار بچے پیدا ہونے والے ہیں ۔۔ امداد کی منتظر سیلاب متاثرہ عورتوں کی ڈیلیویری پانی سے بھرے علاقوں میں کیسے ہوگی؟

73 ہزار بچے پیدا ہونے والے ہیں ۔۔ امداد کی منتظر سیلاب متاثرہ عورتوں کی ڈیلیویری پانی سے بھرے علاقوں میں کیسے ہوگی؟

پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت شدید تباہی کا شکار ہیں کیونکہ سیلاب نے جہاں بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے وہیں ہماری حکومتی پالیسیوں نے سارا نظام درہم برہم کردیا ہے۔

سیلاب سے ہر شعبے اور ہر شہر کا ہی تقریباً برا حال ہے وہیں صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

جنسی اور تولیدی صحت کے ادارے اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے سیلاب سے متاثر ہونے والی خواتین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ان علاقوں میں کم از کم ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین ہیں۔ جن میں سے 73 ہزار خواتین کے ہاں اگلے مہینے بچے پیدا ہونے والے ہیں۔

ہر طرف پانی ہی پانی ہے ایسے میں خوتاین کی ڈیلیویری اور نومولود کی زندگیوں کو بچانا ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ

وہاں نہ تو سفری سہولت موجود ہے اور نہ ہی ادویات کی فراہمی، غذا ہے نہ کپڑے ۔

اگلے مہینے تک 73 ہزار خواتین کے ہاں پیدائش متوقع ہے اور ان کو ماہر دائی،

نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال اور مدد کی ضرورت ہوگی۔ جس کے لئے حکومت کو خاطرخواہ اقدامات کرنے ہوں گے

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسکین مخلوق

پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کا عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ