in

اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی گلیوں میں گھوم کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں ۔۔ نوشہرہ کی یہ بہادر بیٹی کون ہے؟

اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی گلیوں میں گھوم کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں ۔۔ نوشہرہ کی یہ بہادر بیٹی کون ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لوگ انتقال کر رہے ہیں، سیلاب میں پھنسے لوگوں کے پاس نہ تو کھانے کو کچھ ہے اور نہ ہی چھوٹے بچوں کے دودھ وغیرہ۔

ایسے میں حکمران تو کم ہی مدد کو سامنے آ رہے ہیں۔مگر ایک باہمت خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنے اس عمل سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اور ان کا نام ہے قرۃ العین مس وزیر۔ جوکہ نوشہرہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔اور ساتھ ہی ساتھ

اپنے علاقے کے لوگوں کے گھروں پر جا کر انہیں ہدایات دے رہی ہیں کہ یہاں سے گاڑیوں میں بیٹھ محفوظ مقامات تک پہنچو۔

اس وقت وہ اپنے محکمہ کے دیگر لوگوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ علاقے کا معائنہ بھی کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ قوم کی یہ بیٹی ہمیشہ علاقے کے عوام کی خدمت کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں سیلاب اور طوفانی بارشوں کی شدت سے بڑی شاہراہوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے نیشنل ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تین موٹرویز اور ایکسپریس ویز کو عام نوعیت

کے سفر کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے، اس سلسلے میں جاری سفری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔ موٹرویز اینڈ ایکسپریس

ویز پولیس حکام کے مطابق موٹروے پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد پشاور موٹروے (ایم-1)، ہزارہ ایکسپریس وے، (ای-35)، مری ایکسپریس وے، (این-75) اور سوات ایکسپریس وے (ایم-16) پر

غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس کی عوام کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراہوں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انور مقصود نے قوم سے معافی مانگ لی! وجہ کیا بنی؟

پتا ہی نہیں چلتا کہ کیسے انسان جوانی سے بڑھاپے میں اور پھر موت کے منہ میں چلا جاتا مشہور ہیرو متھن چکربرتی کے بارے میں افسوس ناک خبر آ گئی