in

’’ووٹ دینے کیلئے قرآن اٹھاؤ پھر راشن ملے گا‘‘ سیلاب متاثرین کی مدد کیسے ہو رہی ہے؟

’’ووٹ دینے کیلئے قرآن اٹھاؤ پھر راشن ملے گا‘‘ سیلاب متاثرین کی مدد کیسے ہو رہی ہے؟

کراچی (نیوز ڈیسک)ہر طرف پانی ہی پانی ،ہر علاقے کی الگ کہانی ،سیاستدان اپنے رویوں سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے

ان کی تکالیف میں اضافہ کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے صارفین کے غم و غصہ میں اضافہ ہورہا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ایک متاثر ہ شخض نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہا ہے،اس کا کہنا ہے کہ پہلے تو

ہمیں راشن نہیں دیا گیا جب میڈیا پر بات چلی اور اپنے حلقے کے ایم این اے ،ایم پی اے سے رابطہ کیا تو کہتے ہیں

پہلے قرآن اٹھائو ووٹ دو گئے تو ہم آپ کو راشن دیں گے،پتا نہیں الیکشن کب ہوگا ،ہم پہلے سے قرآن نہیں اٹھا سکتے،ایک اللہ کا عذاب ہے

دوسرا قرآن اٹھائیں ،مفاد کیلئے صرف سیاست چل رہی ہے۔یہ اللہ کے عذاب کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں ۔

ایک اور ویڈیو میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے شوہر ممبر

قومی اسمبلی منور تالپور سیلاب متاثرین میں پچاس پچاس روپے کے نوٹ تقسیم کررہے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو وائرل

عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے شادی کیوں کی جب کہ اتنی اور لڑکیاں تھیں ؟؟ عاطف اسلم نے کتنا عرصہ سارا کا انتظار کیا اور ان کی بیوی عائزہ خان، علیزے شاہ، سارا خان اور مائرہ خان سے زیادہ خوبصورت ہونے کے باوجود شوبز میں کیوں نہیں آتی جانیں عاطف اسلم نے پہلی مرتبہ تمام سوالوں کا کھل کے جواب دے دیا