in

شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو وائرل

شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو وائرل

صوبائی وزیر شرجیل میمن کی اپنی فصل بچانے کیلئے پانی گاؤں کی طرف موڑنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق سیلاب نے سندھ مکمل تباہ و برباد کردیا، بے

یارومددگارلوگ مدد کوپکارتےرہیں لیکن حکمرانوں کی روایتی بے حسی ختم نہ ہوئی۔ایسی صورتحال میں شرجیل میمن کے کیلے کی فصل کو بچانے کیلئے بارش کے پانی کا رخ

گاؤں کی طرف موڑدیا گیا۔ایک دیہاتی نے ویڈیو بنا کر صوبائی وزیر کے کارنامے کو اجاگر کیا اور بتایا شرجیل میمن کی

فصل سےمشینری لگا کرپانی گاؤں کی طرف چھوڑاجارہا ہے۔دوسری جانب فریال تالپور کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی منور تالپور نے متاثرین میں پچاس پچاس روپے تقسیم کیے اور پھر تالیوں کی گونج میں واپس روانہ ہوگئے۔سکھر

کے دورے پر نکلے وفاقی وزیرخورشید شاہ کے بیٹے کو لوگوں نے روک کر کہا سائیں چلے ہمارے ساتھ اور دیکھیں کیا ہورہا ہے لیکن زیرک شاہ نے متاثرین کے ساتھ جانے کا خطرہ مول نہ لیا

اور ویڈیو بنانے سے منع کر کے گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوگئے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کے شوہر کی سیلاب متاثرین کے ساتھ مذاق کرنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔

فریال تالپور کے شوہر نے راشن کے منتظر سیلاب متاثرین کو 50 کا نوٹ دے کر جان چھڑائی۔ ویڈیو میں انہیں متاثرین میں 50 روپے کا نوٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے لکھا ’شرم تم کو مگر نہیں آتی‘، تو کسی نے کہا کہ ’سیلاب متاثرین کی 50 روپے میں کیا داد رسی ہو سکے گی‘۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں 105 بچے پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔۔ ایک ساتھ 21 بچوں کی ماں بننے والی خاتون خواب کیسے پورا کرنے والی ہے؟

’’ووٹ دینے کیلئے قرآن اٹھاؤ پھر راشن ملے گا‘‘ سیلاب متاثرین کی مدد کیسے ہو رہی ہے؟