in

امی قبر کا حصہ گرا دیا تھا ۔۔ اپنی قبر کی جگہ ساس کو دے دی تھی، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات

امی قبر کا حصہ گرا دیا تھا ۔۔ اپنی قبر کی جگہ ساس کو دے دی تھی، مشہور شخصیات کی زندگی کے تکلیف دہ لمحات

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جو کہ سب کے لیے تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ جذباتی بھی ہوتے ہیں۔

مشہور شخصیات اپنی والدین کی قبر کے حوالے سے کتنا حساس ہیں۔

شعیب اختر:
سابق فاسٹ بالر اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب اختر جو کہ روالپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جاتے ہیں، دنیا ان کی دیوانی تھی لیکن شعیب اپنے والدین کے دیوانے تھے۔

شعیب اس وقت افسردہ تھے جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا، ماں کے قریب ہونے کی وجہ سے انہیں تکلیف بھی زیادہ ہوئی تھی، شعیب کی والدہ 2021 میں جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔

لیکن ان کی والدہ کی قبر چونکہ کچی تھی، تو خطرہ تھا کہ کہیں بارش کا پانی قبر کو نقصان نہ پہنچائے، تو شعیب نے خود اپنی نگرانی میں والدہ کی قبر پر پلاسٹک کی شیٹ ڈلوائی، جس سے بارش کا پانی قبر کو نقصان نہیں پہنچا پا رہا ہے۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا شمار بھی ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی کامیابی کی خوشی اپنی والدہ کے ساتھ نہیں بتائی۔ اس بات کا دکھ انہیں ہمیشہ ہی رہے گا۔

جب کبھی والدہ سے ملنے کا من کرتا ہے تو اداکار قبرستان کی طرف چل دیتے ہیں۔ والدہ کی قبر پر فاتحہ بھی کرتے ہیں اور ان کی قبر کی صاف صفائی بھی کراتے ہیں۔ والدین کی قبر پر حاضری دینے سے انہیں ایک سکون مل ہی جاتا ہے۔

عرفان خان:

عرفان خان نے انتقال کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ان کے بچے شوبز کی دنیا میں مگن ہو جائیں گے اور والد کی قبر پر نہیں جائیں گے، لیکن اس وقت سب حیران رہ گئے جب ان کے بیٹے بابیل خان والد کی قبر کے پاس موجود تھے اور والد کی قبر پر پانی ڈال رہے تھے۔

پھول بھی لگاتے ہیں اور قبر پر آنے والے کچرے کو بھی صاف کرتے ہیں۔

عمران خان:

سابق وزیر اعظم عمران خان کی والدہ کی قبر لاہور میں واقع ہے۔ عمران خان کی والدہ کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، لاہور میں واقع ان کی قبر اس وقت خبروں میں آ گئی تھی، جب انسداد تجاوزات کے ادارے نے مرحومہ شوکت خانم کی قبر کے احاطے میں موجود کچھ حصے کو گرانے کی کوشش کی۔

عمران خان کی والدہ شوکت خانم کی قبر پر مٹی کا رنگ کیا گیا ہے جبکہ قبر کی بناوٹ کچھ اس طرح ہے کہ پرانے زمانے کی معلوم ہوتی ہے، مرحومہ کی قبر کے کتبے پر بھی ان کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔

سیف علی خان:

سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی قبر بھی انہی کے فارم ہاؤس میں موجود ہے جہاں سیف کی فیملی والد کے لیے دعائیں بھی کرتی ہیں اور قبر کی دیکھ بھال بھی۔

ان کی بیٹی سوہا علی خان اور اہلیہ شرمیلا ٹیگور کی تصاور میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ والد کی قبر کا کتنا خیال رکھتے ہیں، جبکہ قبر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قبر کی خوب دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

سائرہ بانو:

مشہور بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو اگرچہ اکیلی ہو گئیں، لیکن اس کے باوجود سائرہ اپنے شوہر کی قبر کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

وہ خود تو نہیں جا پاتیں لیکن ملازمین کے ذریعے قبر کی دیکھ بھال اور پانی ڈالنے کا عمل رکنے نہیں دیتیں۔

عامر لیاقت حسین:

مشہور ہوسٹ اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کے اپنے لیے قبر کی جگہ عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں متعین کی تھی، تاہم اس جگہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے ساس سسر کی قبریں بھی موجود ہیں۔

چونکہ عامر کے ساس کا انتقال ان سے پہلے ہو گیا تھا، اور عامر نے اسی جگہ ان کے لیے بھی قبر بنوائی، یوں اس طرح ایک طرف عامر کی والدہ اور دوسری طرف ان کی ساس مدفون ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بریکنگ نیوز!! 6 ڈیم ٹوٹ گئےپاکستانیوں کو ہنگامی الرٹ کر دیا گیا

اگر آپ بھی ساری زندگی جوان اور خوبصورت نظر آنا چاہتے ہیں