in

غریب فوڈ ڈیلوری رائیڈر نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے 1000 روپے عطیہ دیا ۔۔ نوجوان رائیڈر کے اس جذبے پر ظفر عباس نے اسے کون سا بڑا تحفہ دے دیا؟

غریب فوڈ ڈیلوری رائیڈر نے سیلاب میں پھنسے لوگوں کے لیے 1000 روپے عطیہ دیا ۔۔ نوجوان رائیڈر کے اس جذبے پر ظفر عباس نے اسے کون سا بڑا تحفہ دے دیا؟

پاکستان کی بڑی این جی او کے سربراہ سید ظفر عباس کی جانب سے سندھ میں تباہ حالی کا شکار سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجا جا رہا ہے تاکہ ان کی کسی صورت مدد ہوسکے۔

صرف این جی اوز ہی نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے لیے کراچی کی عوام بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

ایک مشہور فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے رائیڈر جس کی خود روزانہ کی دیہاڑی ہزار روپے بھی نہیں بنتی ہوگی، اس نوجوان نے ایک ہزار روپے ظفر عباس کے پاس سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں کے لیے بطور عطیہ جمع کرائے۔

اس حوالے سے جے ڈی سی کے مالک ظفر عباس نے اپنے ویلاگ میں اس نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہا۔ ظفر عباس جنہوں نے زکوۃ و عطیات جمع کرنے کے لیے ایک کیمپ لگایا ہے جہاں ایک نوجوان فوڈ ڈیلیوری رائیڈر امداد میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آتا ہے۔

ویڈیو میں اوسامہ نامی باہمت نوجوان جو امداد دینے سے قبل کہتا ہے کہ وہ سیلاب میں پھنسے غریب عوام کی مدد کے لیے عطیہ جمع کروا رہا ہے۔

ظفر عباس مذکورہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے ایک تحفہ بھی پیش کرتے ہیں۔

نوجوان رائیڈر کو بروکر ایسوسی ایشن کے سربراہ عاطف زیدی صاحب کی جانب سے I Phone ٹین پلس گفٹ کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس فوڈ ڈلیوری رائیڈر کے جزبے کو سلام پیش کر رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لوگ بھوک سے مررہے ہیں اور یہ؟ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے کہاں مصروف ہوتی ہے؟

قومی کرکٹر محمد رضوان بھی کان پکڑنے پر مجبور ہو گئے ۔۔۔کیا دلچسپ واقعہ ہوا ۔۔۔تفصیل خبر میں