76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیاگیا
پتوکی (این این آئی ) 76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیا محلہ رضا آباد کے
علاقہ مکینوں نے اور بلنگ کیخلاف بجلی کے بل اٹھا کر ٹائر نظر آتش کرکے ایس ڈی او واپڈا رورل ایریا پتوکی کے خلاف شدید احتجاج کیااور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی
حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے بعد لیسکو واپڈا رورل پتوکی نے شہریوں کو بھاری بجلی بل بھیج دئے 76
یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیا اور دیگر لوگوں کو بھی واپڈا کے افسران اسی
طرح بجلی کے بھاری بل ارسال کئے جس پر پرانی منڈی ناروکی ٹھٹھہ اور محلہ رضا اباد کے مکینوں نے ایس ڈی او واپڈا رورل ایریا پتوکی
اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ حکومت گھریلو صارفین کے
بجلی کے بلوں میں غیر منصفانہ سیلز ٹیکس فوری ختم کرے غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دو وقت کی روٹی سے
محروم ہیں عوام بجلی کے بلوں پر پہلے ہی سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں کررہے ہیں، نئے ظالمانہ ٹیکس ہمیں نامنظور ہیں جب تک اضافی سپر ٹیکس
ختم نہیں ہوتا بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے علاقہ مکنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے بلوں پر سپر ٹیکس
فوری ختم کریاور بھیجے گئے بجلی کے بھاری بل فوری درست کرے اور ان نا اہل افسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔