in

ٹانگیں تڑادیں ، فٹنس پر کمپورمائز نہ کیا ؟ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کی ٹانگ ٹوٹنے کے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

ٹانگیں تڑادیں ، فٹنس پر کمپورمائز نہ کیا ؟ بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کی ٹانگ ٹوٹنے کے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو ٹوٹی ہوئی ٹانگ بھی یوگا سے نہ روک سکی۔شلپا شیٹی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں اپنی فٹنس کا بے حد خیالرہتا ہے

اور شلپا یوگا کی بے حد شوقین بھی ہیں جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں شلپا شیٹی ویب سیریز ‘انڈین پولیس فورس’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئیں جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تاہم

اب ایک ویڈیو اداکارہ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہیں بغیر کسی دقت کے یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے

۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’10 دن کے آرام کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اب مجھے تھوڑا بہت ہلنا جلنا چاہیے، میرا زخم مزید

کچھ ہفتے آرام مانگتا ہے لیکن میں نے یوگا کرنے کا فیصلہ کیا۔ شلپا نے مشورہ دیا کہ ‘وہ افراد جو زمین پر نہ بیٹھ سکتے ہوں

یا جن کے گھٹنے یا کمر میں درد ہو، وہ ایسی ورزش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

‘کسی بھی چیز کو اپنے معمولات زندگی میں رکاوٹ نہں بننے دیں، آپ یقین کے باعث زندگی کی بڑی سے بڑی رکاوٹوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کون سے گھریلو نسخے بتا دئیے، جانیں

76 یونٹ استعمال کرنے والے شہری کو ایک لاکھ 17 ہزار پانچ سو 94 روپے کا بل بھیج دیاگیا