in

’’ اتنی پردہ داری کیوں؟ ‘‘شہباز گل کو پیش کرنے کیلئے چادر میں کیوں چھپایا گیا ؟ نیا سوال سامنے آگیا

’’ اتنی پردہ داری کیوں؟ ‘‘شہباز گل کو پیش کرنے کیلئے چادر میں کیوں چھپایا گیا ؟ نیا سوال سامنے آگیا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل

پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔جوڈیشل

مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔پولیس شہبازگل کو کالے

شیشوں والی گاڑی میں اسلام آباد کچہری لائی اوران پر سفید چادر ڈال کر عدالت تک لے جایا گیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے غیر

متعلقہ افراد کو عدالت میں جانے سے روک دیا۔دورانِ سماعت عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آئے اور کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے،

مجھے اسکرین شاٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں، مجھے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکر عدالت لایا گیا،

پچھلی رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ڈاکٹرز کو دکھایا، ہم تو میڈیکل نہیں بتا سکتے۔

عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تم مسجد بناؤ، اللہ اولاد دے گا ۔۔ مشہور شخصیات کی زندگی میں پیش آئے دلچسپ و حیرت انگیز واقعات

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مشکل وقت میں یہ دعائیں پڑھا کرتے تھے