in

فرش پر سوتی ہیں ، ایک وقت کا کھانا کھاتی ہیں ، کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑ کر روحانیت اختیار کرلی

فرش پر سوتی ہیں ، ایک وقت کا کھانا کھاتی ہیں ، کروڑوں دلوں کی دھڑکن بھارتی اداکارہ نے شوبز چھوڑ کر روحانیت اختیار کرلی

معروف بھارتی ٹیلی وژن اداکارہ نوپور الانکر نے شوبز انڈسٹری کو الوداع کہہ کر سنیاس لےلیا ہے، نوپورالانکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فینسی پہناوے ترک کر دیے ہیں، ایک وقت کا کھانہ کھاتی ہیں،

زمین پر سوتی ہیں اور سادہ سیفرن کا لباس پہنتی ہیں، اب وہ خود کو کافی پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ 27 سال تک شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف بھارتی اداکارہ

کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے روحانیت کی طرف مائل تھیں اور ادھیاتم کے فلسفے سے متاثر رہی ہیں لیکن اب وہ وقت آگیا تھا جب انہیں لگا کہ وہ پوری طرح سے اپنی ذات کو اس کیلئے وقف کر سکتی ہیں۔

شکتی مان سمیت 157 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ نوپور الانکر نے کہا کہ وہ اب اداکاری یا شوبز انڈسٹری کو بالکل بھی یاد نہیں کرتیں،

ان کی زندگی میں اب ڈرامے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، وہ تمام خرابیاں اور جھوٹ اب پیچھے چھوڑ دیے ہیں جو ہم ٹی وی سکرین

یا اس سے ہٹ کر بولتے یا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں والدہ کے دیہانت کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اب انہیں کسی بھی چیز کے کھوجانے کا خوف نہیں اور وہ خود

کو تمام خواہشوں اور تمام ذمہ داریوں سے آزاد محسوس کرنے لگی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنیاس لینے کے حوالے سے اپنے شوہر کو بتایا اور انہوں نے میری خواہش کا احترام کرتے ہوئے

مجھے شادی کے بندھن سے آزاد کر دیا ہے، انکے خاندان کی جانب سے بھی میرے فیصلے کا احترام کیا گیا۔ آج کل بھارتی اداکارہ نوپور الانکر ہمالیہ پہاڑوں کی وادیوں میں موجود

ہندو مت کی مذہبی مقامات کی یاترا پر ہیں۔اداکارہ نوپور الانکر 27 برسوں تک بھارتی ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ رہیں، انہوں نے 157 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں میں کام کیا جبکہ وہ بھارت کے مشہور ڈرامہ “شکتی مان” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جسے کل کوئی نوکری نہیں دیتا تھا آج وہ لوگوں کو نوکریاں دیتا ہے!!! ایک ماں نے جسمانی معذور بچے کو کیسے دنیا کا کامیاب ترین انسان بنا دیا

معروف اداکارہ کی شادی کی انوکھی کہانی!!! سُن کر مداح حیران رہ گئے