Ad1
in

اچھا تو یہ بات تھی! وہ کونسا پاکستانی بزنس مین ہے جس کی وجہ سے جوبائیڈن پاکستان سے ناراض ہوگئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

Ad2

اچھا تو یہ بات تھی! وہ کونسا پاکستانی بزنس مین ہے جس کی وجہ سے جوبائیڈن پاکستان سے ناراض ہوگئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے استعمال ہوا جوبائیڈن کی ناراضگی کا باعث ہے۔

Ad3

صدارتی انتخاب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹرمپ کے الیکشن آفس کے طور پر استعمال کیا اور جب اس بات کا علم صدر جوبائیڈن کو ہوا تو ان کا موڈ خراب ہوگیا۔

Ad4

اس بات کا انکشاف ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ا ور وزیر خارجہ کو خط لکھ کر اس کی وضاحت کرنی چاہئے۔اس وقت کے سفیر سے پوچھنا چاہیئے کہ آپ کو پاکستان کا سفارت خانہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں استعمال کرنے کی اجازت کس نے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان برف نہیں پگھلی کیوں کہ اگر پگھلی ہوتی تو اب تک جوبائیڈن کی کال آگئی ہوتی
رحمان ملک نے کہا کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ دنیا سمجھتی ہے کہ ہم نے طالبان کا ساتھ دیا جسکی وجہ سے وہ کابل پر قابض ہوگئے حالانکہ افغان فوج نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ اشرف غنی، امر اللہ صالح اور انکے دیگر ساتھی مرتے دم تک لڑنے کا دعوہ کررہے تھے مگر سب سے پہلے بھاگے۔

Ad5

انھوں نے کہا کہ اگر دنیا نے اس وقت افغانستان کا ساتھ نہ دیا تو وہاں ایک بحران آجائے گااور وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشتگردوں کا گڑھ بن جائے گا۔سینیٹر رحمان ملک نے امریکہ ، پاکستان ، برطانیہ ، چین ، سعودی عرب اور افغانستان کے اہم ارکان پر مشتمل بین الاقوامی مصالحتی کمیشن (RCI) کی تشکیل کی تجویز پیش کی تاکہ افغانستان کے حل کے لیے مفاہمتی منصوبہ دیا جائے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اگر شو کاز نوٹس واپس لے لیتا تو پیپلز پارٹی کی واپسی تھی۔

انھوں نے کہا کہ آج کل پاکستان کو بہت سارے مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ہماری اکانومی بیٹھ چکی ہے، لوگوں کومہنگائی سے ریلیف چاہیئے ان کو بڑی بڑی تقریریں نہیں چاہیئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا موازنہ بیرون ممالک سے کرنا بالکل غلط ہے حکومتی نعرے ابھی بھی ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوگی لیکن فیصلہ عوام کا ہے اب غریب آدمی روٹی سے بھی محروم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈالر 170 سے 180 تک جائے گا کیونکہ ہم آئی ایم ایف سے کیے وعدے نہیں توڑ سکتے اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو حکومت نہیں چل سکے گی۔

Ad6

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اصل کہانی کیا نکل آئی ؟ جان کر آپ کو ملزم وکیل سے ہمدردی ہو جائے گی

پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ سست ہونے کی اصل وجہ سامنے آگئی، کب تک یہ صورتحال رہی گی، عوام کو آگاہ کر دیا گیا۔