پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل کو الوداع کہہ دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک کہاوت ہے کہ مشکل وقت کا کوئی ساتھی نہیں ہوتا، یاری دوستی اور سچے رشتوں کا مشکل وقت میں ہی پتہ چلتا ہے ۔
اس طرح اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزراعظم عمران خان کے اتحادی شہباز گل کے گزشتہ روز دئیے گئے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔
جیل منتقل کیے جانے کے بعد سب نے اکیلا چھوڑ دیا ۔ پاکستان تحریک اںصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے شہباز گل کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ شہباز گل کا بیان پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ہو سکتا ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا بیانیہ نہیں ، ہر انسان اپنا نقطہ نظر لے کر چلتا ہے
،ہر کسی کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، شہباز گل کو بیان واپس لینے پر معاف کر دینا چاہیے وہ ایک محب وطن انسان ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا مزید یہ کہنا تھا کہ جو انہیں قریب سے جانتے ہیں
انہیں معلوم ہے شہباز گل ایک محب وطن انسان ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی پرو پاکستانی پالیسی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنچاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا تھا
کہ پی ٹی آئی کو شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرنا چاہئے۔تاہم اب فواد چوہدری بھی شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف بغاوت کا مقدمہ،
پولیس نے شہباز گل کا موبائل برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پو لیس نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا موبائل برآمد کرلیا ہے ۔ لیکن موبائل فون فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نہ ہو سکا۔