in

کوئی رہ نہ جائے ۔۔ اتحادی حکومت نے اپنے چاہنے والوں کو وزارتیں بانٹنے کی نئی مثال قائم کردی

کوئی رہ نہ جائے ۔۔ اتحادی حکومت نے اپنے چاہنے والوں کو وزارتیں بانٹنے کی نئی مثال قائم کردی

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وفاق میں اتحادی جماعتوں پر مشتمل حکومت جہاں معیشت سنبھالنے میں مشکلات سے دوچار ہے وہیں وزارتوں کی بندر بانٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرکے حکمرانی کا تاج سر پر سجانے والے شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد 61 تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں کے دباؤ کی وجہ سے کابینہ میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں آخری وقت پر 25 وفاقی وزراء، 4 وزرائے مملکت، 4 مشیر اور 19 معاونین خصوصی موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر اور ملک احمد خان کو معاون خصوصی مقرر کیا ہے جس کے بعد 58 رکنی کابینہ اب 61 تک چکی ہے۔

وفاق میں 33 وزارتیں ہیں جبکہ اس وقت 34 وفاقی وزیر ہیں، جاوید لطیف کئی مہینوں سے بغیر کسی وزارت کے قلمدان کے ہی وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔

حالیہ تین معاونین خصوصی کی تقرری کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 16 ہو چکی ہے جن میں سے صرف 3 کے پاس قلمدان ہیں،

باقی 13 افراد بغیر قلمدان کے ہی معاونین خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 4 مشیر اور 7 وزرائے مملکت بھی موجود ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوکری کاسنہری موقع ،میٹریس کمپنی کو نوکری کے لیے ’سونے والوں‘ کی تلاش،درخواستیں کب تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ۔۔ بڑی خوشی ملنے پر اسد نے کیا کہہ دیا؟ دیکھیں