بڑے بڑے پہلوان کھڑے تھے، کسی نے ہمت نہ کی ۔۔ چور کو پکڑنے اور موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنانے والا کم عمر احمد سوشل میڈیا پر وائرل
گجرات کا آٹھویں جماعت کا بچہ احمد اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے
جس سے ملنے کے لیے اس کے علاقے کے لوگ جوق در جوق اس کے پاس جا رہے ہیں۔ احمد نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو کوئی بڑا پہلوان یہاں تک کہ پولیس والے بھی سر انجام نہ دے سکے۔
احمد گجرات کا رہائشی ہے، اس کے علاقے میں موٹر سائیکلوں کی چوری بہت زیادہ عام ہے۔ دن دھاڑے چور چوری کرکے چلے جاتے ہیں،
لیکن کوئی پکڑنے والا نہ تھا۔ گذشتہ روز احمد ٹیوشن سے واپس آرہا تھا، اس نے چور چور کی آواز سنی تو وہیں رُک گیا اور سوچا کہ آج تو یہ چور پکڑ کر رہوں گا۔
احمد نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ: ” میں جب واپس آیا ٹیوشن سے تو چور چور کا شور سنا اور پھر وہیں ٹہر گیا، میں نے انتظار کیا
اور جیسے ہی چور اپنی موٹرسائیکل لے کر آیا میں نے اپنی سائیکل سے اس کی بائیک میں ٹکر ماردی اور یوں وہ بھاگنے لگا تو ہم نے اسے پکڑ لیا۔
مجھے بالکل ڈر نہیں لگا، جبکہ بڑے بڑے پہلوان کھڑے تھے مگر پھر بھی کسی نے ہمت نہ کی۔
اب میں خوش ہوں کہ میں نے کم سے کم چور کو پکڑ لیا۔ مجھے پولیس کی جانب سے 10 ہزار روپے کا انعام بھی ملا۔ “