in

وفا کی سچی تصویر 2 روز قبل بلوچستان میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ جنرل سرفراز خان کی حیران کن خواہش منظر عام پر آگئی

وفا کی سچی تصویر 2 روز قبل بلوچستان میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ جنرل سرفراز خان کی حیران کن خواہش منظر عام پر آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جنرل سرفراز علی صوبے کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور اُن کی خواہش تھی کہ بلوچستان ترقی کرے۔ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اپنے تعزیتی بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ دکھ اور افسوس

کا باعث ہے، حادثے میں کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈاور بریگیڈئیر خالد سمیت عملے کے اراکین کی شہ ادت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع میرے لیے ناقابل یقین تھی، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ملک کا سرمایہ اور قوم کا فخر تھے، جنرل سرفراز علی اور دیگر شہ داء نے قومی فریضے کی ادائیگی کے دوران اپنی قیمتی جانیں پیش کیں۔ قدوس بزنجو کا کہنا تھا

کہ شہ داء کا شمار پاک فوج کے بہترین افسران میں ہوتا تھا، ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان قومی سانحہ ہے، پوری قوم غمزدہ ہے، جنرل سرفراز علی سے بھائیوں اور دوستوں جیسا مثالی تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے

اور اُن کی خواہش و کوشش تھی کہ بلوچستان تیزی سے ترقی کرے۔ عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ شہید جنرل سرفراز علی نے بلوچستان میں مختلف عہدوں پر کام کیا، اُن سمیت دیگر شہ داء کی شہ ادت بھی سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے مشن میں ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا جج رہنے والا شخص خواتین کو ہراساں کرتا ہے اور اگر کمیٹی میں طلب کیا جائے تو عدالت چلے جاتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے سے آئین اور قانون کی روشنی میں کچھ نکات سامنے رکھنا چاہتا ہوں

کیونکہ کچھ ادارے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، پی اے سی رول 201کے تحت تمام اداروں کا مالی احتساب کرنے کا اختیار ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ سابق نیب چیئرمین کے خلاف ایک خاتون نے مجھے پبلک پٹیشن بھیجی، حکام نے وہ ویڈیو اور آڈیو کلپ دیکھنے کے بعد حکومت سے درخواست کی جس پر ہم نے ایکشن لیا، پی اے سی نے رولز کے تحت مجھے انصاف مانگنے والی خاتون کو بلانے کا اختیار دیا اور جب اس خاتون کو بلاکر سنا تو رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ آمنہ جنجوعہ نے ایک پشتون عورت کا واقعہ بتایا کہ جاوید اقبال جسے میں جسٹس اور صاحب نہیں کہوں گا، انھوں نے لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کے طور پر پشتون خاتون کو کہا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں

آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے۔ جاوید اقبال مجرم ہیں، میں نے انہیں بلایا تو وہ اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے اور وہاں موقف اختیار کیا کہ ہم ان سے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگ سکتے۔ نور عالم خان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اربوں روپے اکٹھے کیے ان کا حساب پوچھا ہے، لیکن سپریم کورٹ نے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہمند و دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق تمام حسابات دینے سے نیشنل بینک کو روک دیا ہے جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پی اے سی کے احکامات کے باوجود انہیں ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کی دستاویزات نہیں دی گئیں۔

شاید عدالت نے 1973 کے آئین کا آرٹیکل 66 نہیں پڑھا۔انہوں نے کہا کہ کیا میرا یہ گناہ ہے کہ ایک افسر اگر اپنے اثاثہ جات دے سکتا ہے تو نیب کے افسران کیوں نہیں دے سکتے، نیب کے افسران اگر پہلے فوج میں تھے تو اس دورانیے کے اثاثے نہیں دیں لیکن نیب افسران جب سے سول افسران بنے ہیں تو اس کے بعد تو اپنے اثاثے وزارت قانون یا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں جمع کروائیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ نیب اپنے افسران کے اثاثے اپنے پاس ہی جمع کرکے رکھ لے۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ مہمند ڈیم میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی اس کی تحقیقات کرنا چاہتا ہوں، میں کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں ماں، بہن اور بیٹیوں کے سرپر چادر ڈالوں گا، بے شک مجھے عدالت بلاکر نااہل قرار دے دیں

لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔نور عالم خان نے کہا کہ تمام منتخب ارکان پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلی اور سرکاری ملازمین اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، تمام سرکاری اداروں کا آڈٹ کروانا لازمی ہوتا ہے، میں نے نیب حکام سے کہا کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں تو وہ برا مان گئے۔ انہوں نے کہا کہ یا احتساب کا نعرہ ختم کر دیں اور سب کو چوری ڈاکے کی اجازت دے دیں، کارساز کمپنیوں اور سگریٹ والوں پر ہاتھ ڈالتا ہوں تو سفارشیں آتی ہیں، دس دس لاکھ کاروں پر اون لیا جاتا ہے،

مجھے ایک لاکھ 68 لاکھ روپے بطور ایم این اے تنخواہ ملتی ہے سب حساب دینے کو تیار ہوں لیکن نیب اور سپریم کورٹ حساب دینے کو تیار نہیں، مجھے عدالت بلائیں اور چھ ماہ جیل بھیج دیں۔نور عالم خان نے کہا کہ وزیر قانون عدالتوں کو بتا دیں کہ آئین پارلیمنٹ کو کیا اختیار دیتا ہے، آپ اپنی حد تک رہیں اور آئین کی تشریح کریں، آئین ہم بنا سکتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ میرا مکمل احتساب کر لیں، عدالت میرا احتساب کرلے، سیاسی قائدین ملکر آئین کے دفاع کے لیے سامنے آئیں اور اسپیکر صاحب اس مسئلے پر رولنگ دیں، میں سر کٹوا دوں گا سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس نے کبھی کسی اداکار کے ساتھ تعلق نہ قائم کرنے کا اعلان کررکھا ہے

شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی بہادر لڑکی نے شوہر کا مشن سنبھال لیا