in

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس نے کبھی کسی اداکار کے ساتھ تعلق نہ قائم کرنے کا اعلان کررکھا ہے

بالی ووڈ کی وہ اداکارہ جس نے کبھی کسی اداکار کے ساتھ تعلق نہ قائم کرنے کا اعلان کررکھا ہے

اداکاروں اور اداکاراﺅں کے معاشقوں کی خبریں کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہوتیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ تاپسی پنوں

شاید بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کبھی کسی اداکار کے ساتھ تعلق قائم نہیں کریں گی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یکم اگست کو اپنی 35ویں سالگرہ منانے والی تاپسی پنوں نے 2016ءمیں ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا

کہ وہ کبھی کسی اداکار کے ساتھ تعلق قائم نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں اداکار اور اداکارہ کا تعلق کم ہی کامیاب ہوتا ہے۔تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ ”میں سمجھتی ہوں

کہ کسی بھی تعلق میں کسی ایک شخص کو ’سٹار‘ ہونا چاہیے۔اگر لڑکا لڑکی دونوں سٹار ہوں گے تو ان کے تعلق میں مشکلات آئیں گی۔ میں اپنی بات کروں تو میں نے یہ اصول بنا رکھا ہے

کہ میں گھر میں اپنے کام کے متعلق باتیں نہیں کرتی۔ اب اگر میرا پارٹنر بھی فلم انڈسٹری سے ہو گا تو یقینا گھر میں بھی کام ہی کی بات ہوا کرے گی۔

میں پروفیشنل اور نجی زندگی میں فرق رکھتی ہوں چنانچہ یہ فرق اسی صورت برقرار رہ سکتا ہے

کہ میں کسی اداکار سے تعلق قائم نہ کروں۔“واضح رہے کہ تاپسی پنوں ان دنوں ڈنمارک کے

بیڈمنٹن کے سابق کھلاڑی میتھیاس بو کے ساتھ تعلق میں ہیں جو ان دنوں بطور کوچ کام کر رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت علی سے کسی نے پو چھا کہ آپ کی تلوار تو بہت تیز ہے مگر آپ کی سواری سست ہے کیا ہی اچھا ہو اگر آپ کی سواری بھی تیز رکھ لیں حضرت علی ؓ نے فر ما یا

وفا کی سچی تصویر 2 روز قبل بلوچستان میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ جنرل سرفراز خان کی حیران کن خواہش منظر عام پر آگئی