in

شادی کا جشن غم میں تبدیل ہوگیا ۔۔ شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دولہا اچانک انتقال کر گیا، افسوسناک ویڈیو مناظر

شادی کا جشن غم میں تبدیل ہوگیا ۔۔ شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے دولہا اچانک انتقال کر گیا، افسوسناک ویڈیو مناظر

موت اٹل ہے جس کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے۔ یہ چیز کبھی بھی کسی بھی وقت آپ کے قریب آکر جسم سے روح نکال کر لے جاسکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز بلکہ ہمارے سامنے ہی مختلف طرح کے دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہو چکے ہیں

ایک انسان بیٹھا صحت مند زندگی گزار رہا ہوتا ہے اور اگلے ہی لمحہ چند سیکنڈز میں اُس کی سانسیں تھم جاتی ہیں یا وہ کسی بھی طرح سے موت کا شکار ہوجاتا ہے۔

جوانی کی موت کا غم کئی روز تک لوگوں کے دلوں میں بسا رہتا ہے اور کسی خوشی کے موقع پر انسان دنیا سے چلا جائے تو جشن ماتم میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک افسوسناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہے کو اپنی شادی کے دوران دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولے کو اچانک اسٹیج پر سینے میں درد محسوس ہونے لگتا ہے۔

دولہا اس حوالے سے ساتھ میں کھڑے رشتہ دار کو بتا رہا ہوتا ہے۔ درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ دولہا پریشان کو کر اسٹیج پر بیٹھ جاتا ہے۔

نوجوان کا تعلق بھارتی شہر کرناٹک کے وجے نگر ضلع سے بتایا گیا ہے۔

اپنی جان گنوانے والے اس نوجوان کا نام ہونورا سوامی ہے۔ دلہے کی اچانک ہونے والی موت کے بعد کنبے میں غم کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے درج ذیل آیت پڑھا کرے گا، وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا

صرف ایک سجدے ک وظیفہ