in

میرے پاس گھر خریدنے کے پیسے نہیں تھے ۔۔ اکشے کمار کی مدد سنی دیول نے کیسے کی؟ اکشے بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئے

میرے پاس گھر خریدنے کے پیسے نہیں تھے ۔۔ اکشے کمار کی مدد سنی دیول نے کیسے کی؟ اکشے بتاتے ہوئے جذباتی ہو گئے

اکشے کمار بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے، چاہے سنجیدہ کردار ہو یا پھر مزاحیہ، اکے اکشے ہر کردار کو بخوبی نبھایا۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو اکشے اور سنی دیول کے ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتائیں گے، جس میں سنی دیول نے اکشے کو فلیٹ دلانے میں مدد کی۔

کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں اکشے کمار بطور مہمان مدعو تھے، جہاں اکشے نے کئی دلچسپ بیانات بھی دیے اور گفتگو بھی کی، لیکن اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب بتایا کہ سنی دیول نے انہیں گھر دلانے میں مدد کی۔

دراصل اکشے کمار ان دنوں معاشی طور پر کمزور ہو گئے تھے، اور جوہو شہر میں سمندر کنارے موجود اپارٹمنٹ میں عالیشان فلیٹ دلانے میں سنی دیول نے اہم کردار ادا کیا، اگر سنی دیول نہ ہوتے تو شاید آج اکشے بھی اس فلیٹ کے مالک نہ ہوتے۔

ہوا کچھ یوں کہ فلم جانی دشمن میں اکشے کمار روزانہ کی دیہاڑی پر کام کر رہے تھے، ایک سے دو دن کا سین تھا، جس میں ولن مجھے مار دیتا ہے اور میں مر جاتا ہوں، لیکن اچانک خبر آئی کہ فلم کا ہیرو امریکہ میں پھنس گیا ہے اور اس کا آنا ممکن نہیں ہے۔

اس صورتحال میں میں نے فلم ڈائریکٹر راج کمار کے پاس جب اکشے گئے اور پوچھا کہ کیا میں کل سے آؤں یا نہیں؟ جس پر راج کمار نے کہا

کہ اکشے کا کردار مرا نہیں ہے، بلکہ وہ کومہ میں چلا گیا ہے، یعنی اس طرح اکشے کو مزید 5 دن کی شوٹنگ کے لیے مختص کر لیا گیا اور اس طرح اکشے کو گھر کو خریدنے کے لیے مخصوص رقم بھی مل گئی۔

اکشے نے بعدازاں بتایا کہ امریکہ میں پھسنے ہیرو سنی دیول تھے، جو کہ سرجری کے سلسلے میں امریکہ میں تھے۔ اگر سنی دیول آ جاتے تو میری شوٹنگ کے دن نہ بڑھتے اور میں زیادہ پیسے کما کر گھر نہیں لے سکتا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ لڑکی بینظیر تھی۔۔۔ پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی زندگی کے اتار چڑھاؤ

کامیابی کیسے حاصل کی، چار بچوں کی ماں کی ہمت و حوصلے کی عظیم داستان