بالی وڈ کےکن اداکاروں نے بغیر معاوضے کے فلم میں کام کیا؟ بڑے بڑے نام سامنے آگئے
یہ تو ہم سب کو معلوم ہے کہ بالی وڈ میں شاہ رخ خان ہوں یا پھر اکشے کمار ،اداکار فلموں میں کام کرنے کے عوض کروڑوں روپے معاوضہ لیتے ہیں، ان اداکاروں کی مقبولیت دیکھ کر فلم کے پرو ڈیوسرز انہیں منہ مانگے پیسے دیتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں بالی وڈ کے کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے بغیر کسی معاوضے کے فلم میں کام کیا؟اگر آپ نہیں جانتے
تو آج ہم آپ کو بالی وڈ کے کچھ ایسے مشہور اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے مفت میں فلم میں کام کیا۔ بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ‘تو جھوٹی میں مکار’ میں کام کرنے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ 200 کروڑ سے زائد ہوگیا تھا اور فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا بھی معاشی طور پر تھوڑا ہاتھ تنگ تھا، اس صورتحال میں پروڈیوسر نے رنبیر کپور کو یہ پریشانی بتائی تو اداکار نے معاوضہ لیے بغیر کام کرنے کا فیصلہ کیا
۔آج دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے2007 میں ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم اوم شانتی اوم میں کام کرنے کے عوض کوئی معاضہ وصول نہیں کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اتنی خوش تھیں کہ انہوں نے مفت میں اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔2014 میں ریلیز ہونے والی فلم حیدر میں شاہد کپور نے اپنی شاندار اداکاری سے جہاں مداحوں کو اپنا فین بنایا وہیں اس فلم میں بغیر معاوضے کے کام کرنے پر پروڈیوسر وشال بھاردواج کو بھی اپنا گرویدہ بنایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم بجٹ ہونے کی وجہ سے شاہد کپور نے پروڈیوسر پر مزید دباؤ نہ ڈالنے کے لیے حیدر میں بغیر معاوضے کے کام کیا تھا۔ 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ جس نے شاہ رخ خان اور کاجول کو شہرت کی نئی بلندی پر پہنچا دیا تھا، اس فلم میں جہاں ان دونوں اداکاروں کو کافی پسند کیا گیا
وہیں اس فلم میں رانی مکھرجی کے مختصر اور اہم کردار نے فلم میں جان ڈالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام کرنے کے لیے رانی مکھرجی نے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان جن کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے حال ہی میں بغیر معاوضہ لیے فلم میں کام کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں ریلیز ہونے والی آر مادھون کی فلم ‘روکیٹری’جو کہ ایک بھارتی ایرواسپیس انجینیئر نمبی
نارائن کی زندگی پر مبنی فلم تھی میں شاہ رخ نے ایک مختصر پر اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہ رخ خان نے اس فلم میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ بالی وڈ کے بھائی جان جو اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی مدد کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑنے والی فلم پٹھان میں کام کرنے کے عوض کوئی معاوضہ نہیں لیا۔فلم پٹھان میں سلمان خان ایک موقع پر شاہ رخ خان کی جان بچانے آتے ہیں ،
فلم میں وہ اپنے مشہور کردار ٹائیگر میں نظر آئے تھے،سلمان کے پٹھان میں مختصر کردار کو فلم کی جان کہا جارہا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے فلم میں کام کرنے کے لیے نہ ہونے کے برابر معاوضہ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم 2013 میں ریلیز ہونے
والی فلم بھاگ ملکا بھاگ میں کام کرنے کے لیے اتنی پرجوش تھیں کہ انہوں نے پہلے کوئی معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تاہم پروڈیوسرز کے اصرار پر انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کے لیے صرف 11 روپے فیس لی جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔