in

دعا زہرہ کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

دعا زہرہ کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی کم عمر لڑکی دعا زہرا کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔یوٹیوبر زنیرا ماہم کی جانب سے دعا زہرا کی

ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کے وقت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر آگ کی طرح وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ایجاب و قبول کر رہے ہیں۔ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے،

جس کے دوران دعا زہرا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 15 سال چند ماہ بتائی گئی ہے،

جس کے بعد دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے

۔مہدی کاظمی کی جانب سے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو ورغلا کر لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مہدی کاظمی نے

اپنی نئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب دعا زہرا کو لے جائے جانے کا واقعہ پیش آیا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی

۔مہدی کاظمی کے مطابق اُن کے پاس دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا کی دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوسری شادی کے موقع پر مجھے اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب۔۔۔۔عتیقہ اوڈھو کا حیران کن انکشاف

غیر شادی شدہ ’’لتا منگیشکر‘‘کے اثاثے360کروڑ بھارتی روپے مگر۔۔۔۔!! ان کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟ جانیئے