in

خاوند سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے گئے بیان نے سب کو حیران کرد یا

خاوند سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے گئے بیان نے سب کو حیران کرد یا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خاوند سے تعلقات خوشگوار نہیں رہے ،رات کہاں گزاری؟ دعا زہرا کے عدالت میں دئیے گئے بیان نے سب کو حیران کرد یا۔

لاہور کی عدالت کے حکم کے بعد دعا زہرہ کو درالامان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری لاہور کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں عدالت نے بتایا ۔

کہ دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دیا ہے۔دعا زہرہ نے عدالت کو درخواست دی تھی کہ انہیں اپنے والدین اور دیگر افراد کی جانب سے جان کا شدید خطرہ ہے

اور انہیں سنگین نتائج کی د ھمکیا ں دی جا رہی ہیں۔ان کا درخواست میں مؤقف تھا کہ ان کے تعلقات اپنے خاوند ظہیر احمد کے ساتھ بھی خوشگوار نہیں رہے

اور انہوں نے بڑی مشکل سے رشتہ دار کے گھر رات گزاری ہے۔دعا زہرہ نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ وہ اپنی مرضی سے دارالامان لاہور جانا چاہتی ہیں، لہٰذا عدالت انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دے

۔عدالت نے دعا زہرہ کے بیان کی روشنی میں انہیں دارالامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ

(ایس آر یو) پروگرام کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں دعا زہرہ کو سخت حفاظتی انتظامات میں درالامان میں رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے درخواست کی ہے

کہ وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو بھیجیں تاکہ وہ دعا زہرہ کو ان کے والدین کے پاس لے جائیں جب کہ ظہیر کو گرفتاری کے لیے تلاش کیا جا رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی بھی قسم کی الرجی ہو یا شدید نزلہ زکام ۔۔ جانیے گھر میں موجود چیزیں کیسے ان کو کم کرسکتی ہیں

بیٹیوں کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں ۔۔ بیٹوں جیسا ہی سب کچھ بیٹیوں کو بھی ملنا چاہیے، شعیب اختر کا پیغام وائرل